گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں حیرت انگیز کمی

30  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا کہ مقامی سطح پر کرونا وائرس کے29 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے، مقامی لوگوں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے، کل 1625 کیسز میں 857 ایران سے آنے والے زائرین اور 247 دیگر ممالک سے آئے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور مشیر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99 کورونا کیسز سامنے آئے،

ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد گزشتہ روزسے کم ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں 5 اموات ہوئیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد 1625ہوگئی ہے۔ ابھی تک 21اموات ہوچکی ہیں۔ ہسپتالوں میں 783 میں سے 773 افراد کی حالت بہترہے جلد صحت یابی متوقع ہے۔آنے والے دنوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح ہسپتالوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ اولین ترجیح میڈیکل ٹیموں کے لیے سامان کی فراہمی ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے، مزید 70 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 1670 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز پاکستان میں عالمگیر وبا کے باعث 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جو پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن سامنے آنے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو سندھ میں 6، پنجاب میں 45، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تین تین، گلگت بلتستان میں 5 اور اسلام آباد میں 8 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں مزید 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 638 ہو گئی ہے،6 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اس وقت لاہور میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 126 ہے جبکہ گجرات میں 62، جہلم میں 28، راولپنڈی میں 40، ننکانہ میں 13، گجرانوالہ میں 11،

فیصل آباد میں 9، ڈی جی خان اور حافظ آباد میں پانچ پانچ، منڈی بہاؤالدین میں 4، میانوالی میں 3 جبکہ ملتان، رحیم یار خان، وہاڑی، سرگودھا اور بہاولنگر میں دو دو مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نارووال، اٹک، خوشاب، بہاولپور اور قصور میں ایک ایک مریض میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ مراکز میں موجود مریضوں کی تعداد 318 ہے۔اتوار کو صوبے میں مزید 36 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ایک 68 سالہ خاتون بھی اسی مہلک وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی 68 سالہ خاتون رحیم یار خان میں زیر علاج تھیں۔سندھ میں مزید دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 جبکہ 6 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 508 ہو گئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ شہر میں مزید دو افراد جاں بحق بھی ہوگئے جن کی عمریں 52 اور 60 برس ہیں۔اتوار کے روز بھی سندھ میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کی صوبائی وزارت صحت کی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں افراد نمونیہ اورکورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جاں بحق دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں، جن کی عمریں 83 اور 70 برس تھیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 43 سے بڑھ کر 51 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں بھی مزید 3 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 144 ہو گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 4 ڈاکٹروں سمیت 10 افراد کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق اب تک 2 مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض انتقال کر چکا ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں متاثرہ افراد کی تعداد 128 ہو گئی ہے۔اتوار کو گلگت بلتستان میں وبا کے باعث محکمہ صحت کا ملازم جاں بحق ہو گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کے مطابق ضلع نگر میں محکمہ صحت کے ملازم کو 24 مارچ کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گیا اس ہلاکت کے بعد گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔ گلگت میں اب تک 6 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بھی آج تین نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے

جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 195 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز ایبٹ آباد میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی تھی جس کی تصدیق کمشنر ہزارہ نے کی تھی۔کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے بتایا تھا کہ دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی اسپتال میں داخل ہونے والے سردار الیاس خان انتقال کر گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کیساتھ تھے، تبلیغی جماعت کے باقی 10 افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے سردار الیاس خان کے بھتیجے خالد سلیم کا کہنا تھا کہ دو دن سے گھروں میں ہیں لیکن انتظامیہ نیکورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔اس ہلاکت کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے بھی کر دی ہے۔

صوبے میں اتوار کے روز بھی 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس میں سے دو پشاورسے، ایک لوئر دیر سے جب کہ ایک کیس ایبٹ آباد سے سامنے آیا تھا۔واضح رہیکہ کے پی کے میں اب تک مہلک وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا،آزاد کشمیر میں بھی اتوار کو 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق دو مریضوں کا تعلق بھمبر اور دو کا میرپور سے ہے، میرپور میں بیرون ملک سے آئے متاثرہ شخص کے والدین میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر صحت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ چاروں مریضوں کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔جمعرات کے روز میرپور آزاد کشمیر میں بیرون ملک سے آئے 37 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے قرنطینہ منں منتقل کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…