کرونا وائرس ، وزارت خارجہ نے مختلف دستاویزات کی تصدیق کیلئے عوام کے قونصلر سروس آنے کا عمل روک دیا ، متبادل سہولت فراہم

17  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر وزارت خارجہ نے مختلف دستاویزات کی تصدیق کے لئے عوام کے قونصلر سروس آنے کا عمل روک دیا ہے۔ قونصلر سروسز پر یہ پابندی 18 مارچ سے 3 اپریل 2020 تک برقرار رہے گی جس کے بعد صورتحال کا پھر جائزہ لے کر مستقبل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ تاہم صرف ’پاورآف اٹارنی‘(مختار نامہ) کی تصدیق کرانے والے افراد کو رسائی کی اجازت بدستور رہے گی۔

عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اسناد کی تصدیق وتوثیق کا عمل پاکستان پوسٹ، جیریز، لیپرڈ اور ٹی سی ایس جیسی کورئیر کمپنیوں کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔ عوام اس طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے اپنی دستاویزات وزارت خارجہ ارسال کرسکتے ہیں۔وزارت خارجہ نے کورونا کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال میں ایک خصوصی کوآرڈینیشن سیل بھی قائم کر دیا ہے جو اسپیشل سیکرٹری (ایڈمنسٹریشن) کی زیر نگرانی کام کرے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…