مجھے کورونا مل جائے تو میں اس کو نچوڑ کر رکھ دوں گی ،خواجہ سرابرادری کا بھی جان لیوا وائرس کیخلاف حکومتی احکامات کے مطابق لڑنے کا اعلان

17  مارچ‬‮  2020

ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل کی خواجہ سرابرادری نے بھی کورونا وائرس کے خلاف حکومتی احکامات کے مطابق لڑنے کا اعلان کر دیا، حلقہ بھر میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر جا کر ناچ گانا بند کردیا اور خواجہ سراؤں نے اپنے کنگرو ڈھولکیاں اور چمٹے کمروں میں رکھ کر تالے لگا دیے ۔

اس سلسلہ میں خواجہ سرا برادری کے نمائندہ افراد کا ایک اجلاس گرو میڈم عاشی کے رہائشگاہ پر ہوا جس میں خواجہ سراؤں نے حکومت کی طرف سے بتائی جانے والی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر اپنے آپ کو ایک دوسرے سے دو 2تین3فٹ کے فاصلے پر رکھا اور اجلاس کے دوران کھانے پینے کی اشیاء وہ خود اپنے ساتھ لائے تاکہ کھانے پینے کیلئے وہ ایک دوسرے کے قریب نہ ہو سکیں تاکہ کورونا وائرس کے اٹیک سے بچا جا سکے ،خواجہ سراؤں کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ملکی سلامتی اور عوام کی بھلائی کے پیش نظر کورونا وائرس سے بچنے کیلئے رضاکارانہ طور پر کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نہ ناچ گانا کریں گے اور نہ لوگ جمع ہونگے اجلاس کے آخر پر اس وقت یہ تقریب قسط زعفران بن گئی جب ایک دم خواجہ سرا رخسار شہزادی نے اٹھ کر بلند ااواز میں کہا کہ اگر مجھے کورونا مل جائے تو میںاس کو نچوڑ کر رکھ دوں گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…