کرونا وائرس کے بعد ملک کو عمرونا وائرس سے پاک کرینگے ، مولانا فضل الرحمن نے تمام سیاسی جلسے منسوخ کردیئے

14  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) نے تمام طے شدہ سیاسی جلسے منسوخ کردیئے ۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی سینئر قائدین کو تمام سیاسی جلسے منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد ملک کو عمرونا وائرس سے بھی پاک کریں گے ،پوری قوم خوف میں مبتلا ہے جبکہ عمرونا مافیا ماسک سمگلنگ میں لگی ہوئی ہے،کورونا وائرس کی وبا بڑھ رہی ہے ، اس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وباء کے بچائو اور خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میںکرونا وائرس کی وباء نے تباہی پھیلائی ہوئی ہے جس سے عوام میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے اس صورت حال میں سیاسی جلسے اور مارچ مفاد میں نہیں ،انہوں نے کہا کہ وباء سے بچائو اور ان کے خاتمے کیلئے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ملک کو اس وقت متحد کرنے کی ضرورت ہے ، مولانا فضل الرحمن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کروناوائرس کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے اور حکومت کو سیاست سے فرصت ہی نہیں مل رہی اور اپوزیشن کو سیاسی نشانہ بنایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ اس طرف کرونا وائرس سے پوری قوم خوف و ہراس میں مبتلا ہے دوسری طرف عمرونا مافیا کروڑوں روپے کی رشوت لیکرماسک سمگلنگ کررہی ہے اور یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ ادارے بھی خاموش ہیں،ایف آئی اے کو فوری کارروائی کرتے ہوئے دھندے میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…