حکومت کا چاند کی رویت سے متعلق اختلافات ختم کرنے سے متعلق اہم اقدام ،مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی شرکت کی دعوت

4  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )چاند کی رویت سے معتلق اختلافات ختم کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس طلب کیا جو کہ کل منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سائنٹیفک کمیٹی شرکا کو بریفنگ دے گی۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سائنٹیفک کمیٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ کمیٹیوں کو چاند کی پیدائش پر بریفنگ دے گی۔کمیٹی قائمہ کمیٹیوں کو چاند دیکھنے کے جدید طریقے پر بھی تفصیلی بریفنگ دے گی،بریفنگ دینے کا مقصد آئندہ عید سمیت دیگر مذہبی تہواروں پر اختلافات ختم کرنا ہے۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبل ایاز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ناظم اعلی وفاق المدارس عربیہ مولانا حنیف جالندھری مدعو ہیں۔اجلاس کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان،پاکستان علما کونسل کے چئیرمین طاہر محمود اشرفی،مسجد قاسم خان پشاوت کے ہمتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور علامہ ناصر عباس کو بھی مدعو کیا ہے۔اس سے قبل ایک بیان میں ی فواد چوہدری نے رمضان اور شوال کے چاند پر مخالفت کرنیوالوں پر تنقیدکی۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے واضح طور پرکہا کہ ہمیں ان لڑائیوں سے باہر نکلنا ہوگا کہ کون سی مسجد سے چاند صیح نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمان اب بزرگوں کے بجائے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انشا اللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا، جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سی5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمٹیوں کو اس امر پر بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوارتقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننا چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…