ایان علی کی طویل عرصے بعد دھماکہ خیز واپسی، سوشل میڈیا پر پوسٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

3  مارچ‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ بہت کچھ ہے جس پر میں کام کر رہی ہوں اور انشاء اللہ جلد یہ آپ سب کے سامنے ہوگا۔

ایان علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی یہ پیغام جاری کیا۔ماڈل نے اپنے پیغام میں لکھا مجھے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ایان نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میرا گانا ارتھ کوئک جو میں نے 5 سال قبل ریلیز کیا تھا اسے اب تک لوگ سن رہے ہیں۔ایان نے لکھا کہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے کہ آپ تمام لوگوں کی جانب سے بے شمار پیار ملتا ہے۔ماڈل ایان علی نے اپنے کام کے حوالے سے مداحوں کو بتایا کہ بہت کچھ ہے جس پر میں کام کر رہی ہوں اور انشاء اللہ جلد یہ آپ سب کے سامنے ہوگا۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14مارچ 2015ء کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے،بعد ازاں ماڈل کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی جب کہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا تاہم ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک روانہ ہوگئیں تھیں اور کئی مقدمے کی کئی سماعتیں بھی ہوئیں جن میں وہ غیر حاضر رہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…