پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  ڈرامہ قرار حکومت 15 روپے کمی کرے، سندھ حکومت نے ہی  مطالبہ کر دیا

1  مارچ‬‮  2020

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے معمولی کمی کو ڈرامہ قرار اور 15 روپے کمی کا مطالبہ کردیا۔وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو نے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ سندھ حکومت وفاق سے پیٹرول مصنوعات میں 15 روپے کمی کا مطالبہ کرتی ہے,ملک میں پیٹرو ل مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی وفاقی حکومت کا ڈرامہ ہے کوروناوائرس کے باعث عالمی منڈی

میں پیٹرول مصنو عات کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے.صوبائی وزیر نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخ گرنے کے حساب سے بیس روپے کمی کرنی چاہئے تھی،مگر وزیراعظم  نے پیٹرول مصنوعات میں محض 5 روپیکمی کرکے قوم پربڑا احسان کیاہے,وفاقی حکومت مدینہ ریاست کا نام استعمال کرکے عوام کو بیوقوف بنارہی ہے.انہوں نے کہا کہ حکو مت پہلے  ہی پیٹرول مصنوعات پے بے پناہ ٹیکس کی صورت میں کھربوں روپے عوام سے لوٹ رہی ہے,اب کم از کم قیمتوں میں کمی کا فائدہ تو عوام کو دے,عوام کو فقط 5 روپے کا لولی پوپ دیکراصل فائدہ لاڈ لی کابینہ نے بٹور لیا.اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق 5 روپے کی جگہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کرے, موجودہ حکومت کی یہ لْوٹ کھسْوٹ اسے جلد لے ڈْوبے گی, قوم کے ٹیکس کے پیسوں سیتیل خرید کرقوم کو ہی مہنگا دے کر کیا خدمت ہورہی ہے؟ عمران خان ملک چلانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…