آئی ایم ایف سے مذاکرات، منی بجٹ سے متعلق حکومت نے اپنا دو ٹوک فیصلہ سنا دیا

14  فروری‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )عالمی مالیاتی ادارے سے اگلی قسط کے لئے آئی ایم ا یف اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔اس موقع پر وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں اور کوئی منی بجٹ نہیںآ ئے گا۔آئی ایم ایف نے معاشی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کیا ہے جبکہ بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ

ٹیکس ریونیو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔آئی ایم کی جانب سے پاکستان کی معاشی اصطلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کرتے ہوئے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسگ پر بھی اطمینان کااظہار کیا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے نے دوسری جانب بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے، ٹیکس ریونیو بڑھانے اور سرکاری محکموں کے نقصانات میں کمی لانے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تین سے تیرہ فروری تک چلنے والے مذاکرات میں پاکستان نے سرکاری اداروں کی نجکاری اور نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری اخراجات اور خسارے کم کروانے کی یقین دھانی کروائی گئی ہے۔کامیاب مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کا وفد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ اب آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 45 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دیگا، 6 ارب ڈالر میں سے پاکستان کو 1 ارب 44 کروڑ ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے معاملے پر حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر کہا جا رہا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے جبکہ حکومت بار بار آئی ایم ایف کے پاس جا رہی ہے۔اب ایک بار پھر عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کئے ہیں جس آئی ایم کی جانب سے پاکستان کی معاشی اصطلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کرتے ہوئے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسگ پر بھی اطمینان کااظہار کیا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے نے دوسری جانب بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے، ٹیکس ریونیو بڑھانے اور سرکاری محکموں کے نقصانات میں کمی لانے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…