پاکستان کی گرتی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئےن لیگ کا کونسا سابق ساتھی میدان میں  آگیا ، وزیراعظم سے ملاقات ،حکومت میں کونسا اہم ترین عہدہ دیا جائے گا؟ جانئے

11  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روزوزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ اکنامک ٹیم کے اجلاس میں ن لیگ کی گزشتہ حکومت کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیوہارون اختر خان کی ملک کی مجموعی معیشت اور ٹیکس محصولات سے متعلق رائے سنی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی ٹیم کے منعقدہ اجلاس میں ہارون اختر خان کو

خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا،ہارون اختر خان کو کسی بھی وقت وزیر اعظم کے مشیر برائے ریونیو کے عہدے کی پیش کش کی جاسکتی ہے جس میں ان کی پسند کے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کا بھی امکان موجود ہے۔جب ہارون اختر خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں معیشت اور ٹیکس محصولات سے متعلق رائے دینے کیلئے بلایا تھا جس پر معاشی ٹیم کے اجلاس میں انہوں نے شرکت کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ریونیو بن کر حکومت میں شامل ہورہے ہیں ، تو انہوں نے جواب دیا اجلاس میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔یاد رہے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان اور ہارون اختر خان حقیقی بھائی ہیں لیکن دونوں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سےہے، ہمایوں اختر خان نے گزشتہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑا تھا لیکن ہارون اختر مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے۔ تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکتوبر 2018 میں انہیں دہری شہریت کے سبب نااہل کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…