بلوچستان میں بارشوں اور برفباری نے تباہی مچا دی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں، محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کر دی

13  جنوری‬‮  2020

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں 3روز کے دوران بارشوں برفباری کے باعث 22 افراد جاں بحق28 زخمی ہو گئے، برفباری کے سبب کوئٹہ کا اندرون ملک سے رابطہ منقطع کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں،گیس اور بجلی نہ ہونے کے باعث شدید سردی میں شہری مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور برفباری نے تباہی مچا دی

کوئٹہ،ژوب، پشین،چمن، قلعہ سیف اللہ، شیرانی اور خضدار میں مکانات کی چھتیں گرنے، گیس لیکیج اور قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق،28 زخمی ہوگئے، کوئٹہ میں بجلی کے20 فیڈرٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے تو دوسری طرف گیس بھی غائب ہے جس نے شدید سردی میں شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے اور عوام لکڑی اور کوئلہ جلاکر سردی کی شدت کو کم کرنے میں مصروف ہیں کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سرد ہوائیں چلیں تو ہر جگہ قلفی جم گئی شہری مزید نقصان سے بچنے کے لئے گھر کی چھتوں اور سڑکوں سے برف صاف کرتے رہے۔برفباری کے سبب کوئٹہ کا اندرون ملک سے رابطہ کئی گھنٹوں تک معطل رہا، کئی پروازیں منسوخ، کوئٹہ ائیر پورٹ پر طیارہ رن وے سے اتر گیا عام شہری اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافر پریشانی سے دوچار ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیارت میں 2، کوئٹہ 1 فٹ،ژوب میں 9 انچ برف پڑی جبکہ اورماڑہ 40، خضدار، پشین 20، بارکھان 17،جیوانی میں 14ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں درجہ حرات منفی 6، ژوب اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا بارش اور برف برسانے والا سسٹم توبلوچستان سے نکل چکا لیکن سردی کی شدت بڑھے گی اور درجہ حرارت مزید کم ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…