تاریخی شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کا معاملہ طول پکڑ گیا نجی کمپنی کےملازمین شکنجے میں آگئے

11  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی)تاریخی شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کے معاملے پر ٹبی سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔مقدمہ میں نجی کمپنی کے ایگزیکٹو ایڈمن ا سجد نواز اور دیگر عملے کو نامزد کیاگیاہے۔مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر والڈ سٹی علی اسلام کے بیان پر درج کیا گیا ۔متن میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اتھارٹی کی اجازت کی شق نمبر 12 کے خلاف ورزی کی،پرائیویٹ ڈنر کو شادی کے فنکشن میں تبدیل کرکے فنکشن دیر تک جاری رکھا گیا۔علاوہ ازیں لاہورکے شاہی قلعہ کے شاہی

باورچی خانہ میںدعوت ولیمہ کے انعقاد کے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر ی گئیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہ دایت پر بنائی گئی انکوائری ٹیم نے رائل کچن کا تفصیلی دورہ کیا اورمعطل کئے گئے شاہی قلعہ کے انچارج سمیت دیگرملازمین کے بیانات قلمبند کئے ۔بتایا گیاہے کہ دعوت ولیمہ کے انعقاد سے کسی بھی حصے میں نقصان کے کوئی شواہدنہیں ملے ۔ذرائع کے مطابق شاہی حمام میں نجی ڈنرکی تقریب کی باقاعدہ اجازت لی گئی تھی اورانہیں تمام قواعدوضوابط سے بھی تحریری طورپرآگاہ کیاگیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…