پاکستان 2020میں سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار، جانتے ہیں وہ کون سی چیزیں ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کو یہ مقام ملا؟

8  جنوری‬‮  2020

نیویارک (این این آئی)امریکی معروف کاروباری جریدے فوربز نے 2020 میں سفر کے لیے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا ۔ایک رپورٹ میں امریکی جریدے کا کہنا تھا کہ بند ممالک اب کھل رہے ہیں اور ایجنسیاں ان جگہوں کو لوگوں کی رسائی تک لارہے ہیں۔

فوربز کی فہرست میں ارمینیا، چاڈ، ایریٹریا، گواتی مالا، مونگولیا اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔معروف ٹریول ایجنسی وائلڈ فرنٹیئرز کا حوالہ دیتے ہوئے میگزین نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی جانب سفر کرنے کی لوگوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے بالخصوص برطانوی شہزادہ اور شہزادی کے حالیہ دورے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔وائلڈ فرنٹیئر کے بانی جونی بیل بی نے بتایا کہ پاکستان ایڈونچر کے لیے سب سے بہترین مقام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں قدیم سندھی تہذیب موجود ہیں جو 4 ہزار سال پرانی ہیں اور لاہور جیسے خوبصورت شہر ہیں جہاں قلعے، مساجد اور دیگر مقامات ہیں جبکہ سب سے اہم یہاں کے نظارے ہیں جو شمالی علاقوں کے ہیں، 3 بڑے پہاڑی سلسلے یہاں آپس میں ٹکراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹریکنگ، پہاڑوں پر بائیکس چلانا، رافٹنگ یا صرف ثقافتی سیاحت کے لیے بہترین مقام ہے۔انفراسٹرکچر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کئے انفراسٹرکچر میں بہت بہتری آئی ہے، نئی سڑکیں، نئے ٹنلز کی وجہ سے سفر کا وقت بھی کم ہوگئی ہے جبکہ خطے میں نئے پرتعیش ہوٹل بھی کھل رہے ہیں۔گزشتہ سال بھی پاکستان امریکی جریدے کونڈے ناسٹس کی چھٹیوں میں سفر کرنے کے لیے بہترین مقام کے طور پر سامنے آیا تھا۔دسمبر کے مہینے میں سفری میگزین وانڈر لسٹ نے بھی پاکستان کے 9 مقامات کو 2020 میں ایڈنچر کے لیے بہترین قرار دیا تھا۔ان مقامات میں ہمالیہ کی وادیاں اور مٹی کے آتش فشاں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…