علی ظفر کے حال ہی میں سامنے آئے گانے ’’لیلیٰ او لیلیٰ ‘‘نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

6  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی )پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کے حال ہی میں سامنے آئے گانے ’’لیلیٰ او لیلیٰ ‘‘نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔گلوکار نے پسماندہ صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اپنا وعدہ مکمل کرتے ہوئے ان کے ساتھ گانے کی

ویڈیو جاری کی تھی اور اب اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ایک کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔گانے کے نئے ریکارڈ کے بارے میں خود علی ظفر نے آگاہ کیا اور اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اسے شیئر کیا۔لائٹنگل پروڈکشن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا اور شائقین نے عروج فاطمہ کی آواز کی تعریف بھی کی تھی۔عروج فاطمہ اور علی ظفر نے ماضی کے مقبول لوک بلوچی گانے لیلیٰ او لیلیٰکو جدید انداز میں پیش کرکے اپنے مداحوں کو تحفہ دیا تھا۔خیال رہے کہ لیلیٰ او لیلیٰ کو سب سے پہلے بلوچ لوک گلوکار استاد فیض محمد بلوچ نے گایا تھا جبکہ اسے ایرانی نژاد سویڈن کے بلوچی، پارسی و پشتو گلوکار روستم میر لاشاری نے بھی کوک اسٹوڈیو کے لیے گایا تھا۔تاہم پرانے گانوں کے مقابلے میں علی ظفر اور عروج فاطمہ کے گانے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے خوبصورت نظاروں کو شامل کرکے اسے منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…