دشمن کو دندان شکن جواب دینے کیلئے پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید ترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس ائیر کرافٹس کی شمولیت

4  جنوری‬‮  2020

کراچی(آن لائن) پاک بحریہ کے فضائی ونگ میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خودکار ڈرونز کی شمولیت کی تقریب کا کراچی میں انعقاد، چیف آف دی نیول اسٹاف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے ملکی بحری حدود اور مواصلات اور سمندری نقل و حمل کے راستوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ

جدید آلات اورہتھیاروں سے لیس بحری آپریشنز کی صلاحیت رکھنے والے ائیر کرافٹ کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہو گا جبکہ کارگو اور تربیتی مقاصد کے لئے نیو ل فلیٹ میں شامل کئے جانے والے دوسرے جہاز سے اسپیشل فورسز کے آپریشنز میں بھی مزید وسعت اور بہتری آئے گی۔ مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ لیونا این جی خودکار ڈرون سسٹمز کا حصول میری ٹائم آپریشنز بالخصوص کریکس ایریا میں ساحلی پٹی کے ساتھ پاک بحریہ کی انٹیلی جنس، نگرانی اور خفیہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں گرانقدر اضافے کا باعث بنے گا۔نیول چیف نے نئے شامل کردہ جہازوں اور خودکار ڈرون سسٹمز کے عملے کو ان جدید پلیٹ فارمز سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے اور ملکی بحری دفاع میں مزید موثر کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے دوران پاکستان نیول ایوی ایشن کی جانب سے بھارتی بحریہ کی آبدوز کا سراغ لگانے پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔انہوں نے نیول ایوی ایشن کے افسروں اور جوانوں کو تاکید کی کہ وہ اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بحریہ کے آئندہ منصوبوں میں میری ٹائم آپریشنز کو مزید فعال بنانے کے لئے جنگی صلاحیتوں کے حامل خود کار ڈرونز کا حصول بھی شامل ہے۔تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ایوی ایٹرز اور متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…