میئر کراچی وسیم اختر کے اقدام نے دل موہ لئے، بیٹے کے ہاتھوں زخمی حسنین کے گھر پہنچ گئے، زخمی کے والد نے بھی بڑا اعلان کر دیا

4  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)میئر کراچی وسیم اختر نے بیٹے کے ہاتھوں زخمی حسنین سے معافی مانگ لی اور کہاہے کہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا، ہم سب بھائی ہیں، حسنین حیدر نے تیمور اختر کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی کرادی

۔ہفتہ کومیئر کراچی وسیم اختر بیٹے کے ہاتھوں زخمی حسنین کے گھر صلح کے لئے پہنچے اور بیٹے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے زخمی نوجوان کے والد محبوب عباسی سے معذرت کرلی۔میئروسیم اختر نے کہاکہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا، ہم سب بھائی ہیں اور بھائیوں کے درمیان غلط ہوا،جس کے بعد حسنین حیدر نے تیمور اختر کو معاف کردیا اور مقدمہ واپس لینے کا وعدہ کرلیا۔یاد رہے گذشتہ روز میئر کراچی وسیم اخترکے بیٹے تیمور اختر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ نوجوان حسنین حیدر نے درخشاں تھانے میں درج کرایا تھا۔مقدمے میں جھگڑا، سنگین نتائج کی دھمکیاں اور دیگر دفعات شامل کی گئیں تھیں، مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا میئر کراچی کے بیٹے تیمور اختر نے نیو ایئر نائٹ پر تلخ کلامی کے بعد ہوائی فائرنگ کی اور اسلحے کے بٹ سے مار پیٹ کے بعد گن مین کے ساتھ اپنی گاڑی میں بٹھانے کی بھی کوشش کی، حسنین حیدر اور دوستوں کی مزاحمت پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔متاثرہ نوجوان نے کہا کہ تیمور جھگڑتا رہا اور اپنے والد کے نام پر دھمکاتا رہا اور گارڈز کے ساتھ ملکر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، ڈیفنس میں 2 مقام پر مجھے اور میرے دوستوں کو زدو کوب کیا گیا۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے میئرکراچی کے بیٹے تیمور اختر کو گرفتار نہیں کیا۔خیال رہے میئرکراچی کابیٹا بیرون ملک جھگڑوں کی وجہ سے سزا اور ڈیپورٹ ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…