جے یو آئی کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے

31  دسمبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سابق امیر حافظ الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کے بڑے صاحبزادے اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا فداالرحمن درخواستی انتقال کر گئے ۔مولامحمد امجد خان نے بتایا کہ مولانا فداالرحمن درخواستی کی نماز جنازہ آج بروزبدھ یکم

جنوری 2020 سٹی پارک خانپور ضلع رحیم یار خان میں ادا کی جائے گی اورتدفین دین پور شریف کے تاریخی قبرستان میں ہو گی ۔جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے بزرگ عالم دین مولانا فداالرحمن درخواستی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی ملی اور تحریک کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔مولانا فضل الرحمان نے مولاناحسین احمد درخواستی کے خاندان سے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبر کی دعا کی۔جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری ،حافظ حسین احمد ،اکرم خان درانی ،مولانا امجد خان اور دیگر رہنمائوںنے بھی مولانا فداالرحمن درخواستی کے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے علما ء ایک شفیق عالم دین سے محروم ہو گئے ہیں۔ قوم مرحوم کی دینی ،جماعتی اورملی خدمات کومدتوں یاد رکھے گی۔علاوہ ازیں جے یو آئی کے سربراہ مولاناافضل الرحمان نے مرحوم کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بھی اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…