’’یہ کیسا نیا پاکستان ہے جہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں؟‘‘ حمزہ شہبازنےحکومت تنقید کے نشتر برسا دیئے

27  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ احتساب کا دہرا نظام ہے، یہ کونسا نیا پاکستان ہے ؟ آج پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملک میں مایوسیوں کے ڈیرے اور حکومت کے بلند و بانگ دعوے ہیں، اورنج لائن نہیں چل سکی، بی آرٹی منصوبے پر ابھی تک کھڈے ہیں، آج بھوک غریب آدمی کے دروازے پر دستک دے رہی ہے، حکومت کا جی بھرا نہیںاوراب بھی گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا ارادہ ہے،

یہ کیسا نیا پاکستان ہے جہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت بتائے 14 ماہ میں کونسا منصوبہ مکمل کیا ؟ ہوائوں کا رخ بدل کر پھر مسلم لیگ (ن)کی طرف ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم قائداعظم کا یوم پیدائش تو مناتے ہیں مگر ان کے فرمودات پر عمل نہیں کرتے، 25 دسمبر مناتے وقت دل میں شرمندگی ہوتی ہے، ہم قائد کے اصولوں پر عمل نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ بینظیرعظیم لیڈر تھیں، ہم سیاسی اختلاف میں محسنوں کو بھول جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…