نیب نیازی گٹھ جوڑ ناکام ہونے کی وجہ سے کیا کام کیا جارہا ہے؟ ن لیگ نے واجد ضیاء کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اعلان بھی کر دیا

26  دسمبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہے کہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ایف آئی اے کے چھاپے پرجمعہ کو بھرپور احتجاجی ریلی اورقانون کی دھجیاں اڑا کر چھاپے پر واجد ضیاء کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پارٹی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے کے چھاپے سے بشیر احمد میمن کی کہانی سچ ثابت ہوگئی ہے،سابق ڈی جی ایف آئی اے نے عمران صاحب کے دبا ؤمیں نہ آئے اور نالائق اور نااہل عمران صاحب کا آلہ کار بننے سے انکار کردیاتھا۔نوازشریف کے خلاف بدنام زمانہ ہیروں کو ہی پھر سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔چھاپے سے ثابت ہوگیا کہ جج ارشد ملک کی وڈیو اصلی ہے،چھاپے سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ جج ارشد ملک نے دباؤ کے تحت نوازشریف کو سزا سنائی تھی۔مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ نالائق اور ناہل عمران صاحب کے کہنے پر مارا گیا،کرپشن کے جھوٹے مقدمات کے ثبوت نہیں مل رہے تو ایف آئی اے کو اب دباؤ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔حکومت عدلیہ کے فیصلوں پر اپنا غصہ مسلم لیگ (ن)سیکریٹریٹ پر بلاجواز چھاپے ماکر نکال رہی ہے،پارٹی مرکزی سیکریٹریٹ پر حملہ عمران نیازی حکومت کی شدید بوکھلاہٹ اور حواس باختگی کا ثبوت ہے۔افسوس کا مقام ہے کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو بھی سیاسی انتقام کے تحت پامال کیاجارہا ہے۔سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے بے نقاب اور عدلیہ سے مسترد ہونے پر عمران نیازی صاحب بدحواس ہوچکے ہیں۔پارٹی مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپے سے ہمارے حوصلے پست ہوں گے نہ ہم سچ بولنا چھوڑیں گے۔عمران صاحب اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک اور قومی ادارے کو سیاست میں الجھا رہے ہیں،جب نیب نیازی گٹھ جوڑ ناکام ہو رہا ہے اور عدالتوں میں ثبوت پیش نہیں ہو رہے تو ایف آئی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…