گیس کی قیمتوں میں 214فیصد اضافے کے بعد حکومت نے بدترین نالائقی اور نااہلی کا ثبوت دیدیا ہے؟ ملکی معیشت کیسے چلے گی ؟ قوم آج بھی کیا کرتی ہے؟ عمران خان ٹی وی لگائیں انہیں اندازہ ہو جائے گا؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

20  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب 214 فیصد گیس کی قیمت میں اضافہ کرکے بھی لوڈشیڈنگ کرنا آپ کی بدترین نالائقی اور نااہلی کا ثبوت ہے ۔ ا یک بیان میں انہوںنے کہاکہ

گھریلو صارفین کو 12 گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ اور صنعت کو گیس کی فراہمی کا کوئی جواز نہیں بنتا سوائے موجودہ حکومت کی نالائقی اور ناہلی کے ۔ انہوںنے کہاکہ گیس کے گھریلو صارفین، صنعتیں اور تندور والے سب ہی عمران صاحب کی نالائقی کی سزا بھگت رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے بجلی، گیس کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا، لوڈشیڈنگ پھر بھی ختم نہیں ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی نالائق اور نااہل حکومت عوام کے تندور نہیں چلاسکتی، ملک کی معیشت کیسے چلائے گی؟۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کنٹینر پر ملک کو بند کرنے کے وعدے پورے ہو گئے آج صنعت، فیکٹری، دکان کے بعد تندور بھی بند ہوگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نوٹس تو لیں، 12 گھنٹے سے گیس کی لوڈشیڈنگ جاری اور صنتعوں کو گیس فراہمی بند ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دی، نئے پاکستان میں قوم پھرلوڈشیڈنگ کے عذاب کا شکار ہوگئی ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے پانچ سال میں ایک روپیہ گیس کی قیمت نہیں بڑھائی،نوازشریف نے صعنتوں کو بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنائی ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں سستی ترین ایل این جی لاکر ملک سے گیس کا بحران دور کیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ٹی وی لگائیں قوم صرف نواز شریف اور شہباز شریف نوازشریف کو یاد کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…