منافع کی باتیں دھری کی دھری رہ گئیں، ریلوے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کاسالانہ حجم محکمہ کی مجموعی آمدن سے تجاوز کر گیا، وزارت ریلوے کی دستاویزات میں انکشاف

18  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ریلویز کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کاسالانہ حجم ریلوے کی مجموعی آمدن سے بھی تجاوز کر گیا،رواں مالی سال 2019-20 میں ریلوے کی آمدن کا تخمینہ 60ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ اس سال ریلویز کو ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی

ادائیگی کیلئے 64ارب 74کروڑ 30لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔وزارت ریلوے کی دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلویز کے ملازمین کی مجموعی تعداد 69ہزار ہے جبکہ ریٹائرڈ پنشنرز کی تعداد ایک لاکھ 23ہزارہے، پاکستان ریلویز کی مالی سال 2018-19 کی مجموعی آمدن 55ارب روپے تھی جبکہ گزشتہ مالی سال میں ریلویز نے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 27ارب 51کروڑ 90 لاکھ روپے اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی مد میں 31ارب 41کروڑ 90لاکھ روپے ادا کئے گئے۔دستاویز کے مطابق رواں سال ریلوے کی آمدن کا تخمینہ 60ارب روپے تک ہو گی جبکہ ریلویز کو ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 27ارب 90کروڑ 90لاکھ روپے جبکہ پنشن کی مد میں 36ارب 83کروڑ 40لاکھ روپے کے قریب ادا کرنا ہوں گے۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر میں ریلویز ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 9ارب 30کروڑ 30لاکھ روپے جبکہ پنشن کی مد میں 12ارب 27کروڑ 80لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں۔ پاکستان ریلویز کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کاسالانہ حجم ریلوے کی مجموعی آمدن سے بھی تجاوز کر گیا،رواں مالی سال 2019-20 میں ریلوے کی آمدن کا تخمینہ 60ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ اس سال ریلویز کو ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کیلئے 64ارب 74کروڑ 30لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…