سچائی اور حقائق کی موجودگی میں آپ کا چور چور، ڈاکوڈاکو کا بیانیہ نہیں چل سکتا،وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کر دیا گیا

18  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو معاشی وائٹ پیپر کا جواب دینے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے ملکی معیشت، قومی اثاثے،عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا ،سچائی اور حقائق کی موجودگی میں آپ کا چور چور، ڈاکوڈاکو کا بیانیہ نہیں چل سکتا،عمران صاحب شہبازشریف نے چار میٹروز بنائیں،

آپ سے اب تک ایک نہیں بن سکی،مسلم لیگ ن نے حقائق کا سامنہ کیا تھا تنقید کرنے والوں کو سزائے موت کی چکیوں اور کال کوٹھریوں میں نہیں ڈالا۔ ترجمانوں کی معاشی کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ملکی معیشت، قومی اثاثے،عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کے ذریعے ملک وقوم کے اثاثوں میں اضافہ کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی پندرہ ماہ کی نالائقی پر حقائق نامہ جب سے جاری ہوا ہے، نالائقوں کی چیخیں بند نہیں ہورہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کرائے کے ترجمانوں کی چیخ وپکار مسلم لیگ (ن) کی معاشی کانفرنس کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سچائی اور حقائق کی موجودگی میں آپ کا چور چور، ڈاکوڈاکو کا بیانیہ نہیں چل سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں روزگار، کاروبار میں اضافہ کیا، یہ تاریخ اور حکومتی ریکارڈ کا حصہ ہے، جواب دیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب گالی، دھمکی اور جھوٹ سے بہتر ہے کہ آپ حقائق کا سچ سچ جواب دیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پاکستان کی ترقی آدھی اور مہنگائی تین گنا زیادہ کرکے عوام کو سزا کیوں دی، جواب دیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب حقائق نامے میں درج ایک سال میں دس ہزار 335 ارب روپے کا تاریخی قرض لینے کا جواب دیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ریکارڈ ٹیکس خسارے کا جواب دیں ،احسن اقبال نے وزیر داخلہ کے طورپر سچائی اور نیک نیتی سے ملک کی خدمت کی۔

انہوں نے کہاکہ کرائے کے ترجمان ملکی معیشت کو انڈے، کٹے، مرغی، بکریوں اور لنگر کے حوالے کرنے کا جواب دیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب شہبازشریف سے حسد نہ کریں، محنت کریں، بزرگ کہتے ہیں کہ جلنے والے کا منہ کالا ہوجاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب شہبازشریف نے چار میٹروز بنائیں، آپ سے اب تک ایک نہیں بن سکی ۔ ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب شہبازشریف نے پچپن ہزار میگاواٹ بجلی، موٹرویز اور سڑکیں بنائیں، آپ نے اپنے حامیوں کو بے وقوف بنایا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اور ان کے ترجمان چیخنے چلانے کے بجائے پشاور میٹرو کے 125 ارب کے کھڈوں کا جواب دیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اسی لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے، اس کا جواب دیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پندرہ ماہ میں ایک کروڑ نوکریوں میں سے کتنی نوکریاں عوام کو ملیں؟ جواب دیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پندرہ ماہ میں پچاس لاکھ گھروں میں کتنے عوام کو مل چکے ہیں؟ جواب دیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب چور اور ڈاکو کے کھوکھلے نعروں کی بجائے معاشی حقائق نامے کا جواب دیں، قوم منتظر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے حقائق نامے کے آئینے میں اپنا عوام دشمن گھناونا چہرہ دیکھ کر حکومت کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کو چیلنج ہے کہ ہمارے پیش کردہ اعدادوشمار اور حقائق کو جھٹلاکر دکھائیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار نے محنت، عقل مندی اور ایمانداری سے پاکستانی معیشت کو مضبوط و توانا کیا، دیوالیہ پن سے بچایا۔ انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو 5.8 فیصد ترقی تک بلند کیا اور مہنگائی کو تین فیصد کی کم ترین سطح پرلائے ۔ انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار کے خلاف نالائق اور جھوٹی حکومت کے الزامات کو برطانوی حکومت، انٹروپول نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے حقائق کا سامنہ کیا تھا تنقید کرنے والوں کو سزائے موت کی چکیوں اور کال کوٹھریوں میں نہیں ڈالا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…