کراچی کی عمارت پر دنیا کی سب سے بڑی تصویربنائی جائے گی، اس تصویر میں کیا خاص بات ہے اور اس کاسائز کتنا ہو گا؟

15  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)اٹلی کے معروف مصور پیپی گاکا دنیا کی سب سے لمبی تصویر شہر قائد میں واقع عمارت سینٹر پوائنٹ پر بنارہے ہیں۔285 فٹ لمبی عمارت پر بنائی جانے والی تصویر میں کراچی کی ساحلی پٹی کو دکھایا گیا ہے جس پر ایک پرندہ اڑ رہا ہے جو کہ خاص طور پر شہر قائد میں ہی پایا جاتا ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ پرندہ کراچی کی ساحلی پٹی پر 350 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے جنگلات کے اوپر سے گزز رہا ہے۔

انٹرنیشنل پبلک آرٹ فیسٹیول(آئی پی اے ایف)کے اشتراک سے شروع کئے جانے والا آئی ایم کراچی (آئی اے اے سی)کا یہ منصوبہ 21 دسمبر 2019 کو مکمل ہوگا۔اس کے علاوہ دنیا کی دوسری تصویر 250 فٹ لمبی عمارت پر شین مارٹنڈیل نے بنائی ہے اور یہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں واقع ہے۔دنیا کی تیسری لمبی تصویر کوریا کی ایک عمارت پر بنائی گئی ہے جس کی لمبائی 230 فٹ ہے، اس تصویر کو بنانے والے مصورکا نام ہنڈریک بیکریچ ہے۔واضح رہے دو ماہ قبل اکتوبر میں ثقافتی تنظیم آئی ایم کراچی نے آئندہ برس فروری میں 8 روزہ انٹرنیشنل آرٹ پبلک فیسٹیول کرانے کا اعلان کیا تھا۔اسی تنظیم کے تحت رواں برس مارچ میں پہلی بار عالمی آرٹ عوامی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں پہلی بار کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت 100 سال بعد عوام کے لیے کھولی گئی تھی اور میلے کے دوران 60 آرٹسٹوں کے منصوبوں کی نمائش کی گئی تھی۔تاہم اب دوسرا عالمی عوامی آرٹ فیسٹیول آئندہ برس فروری کے وسط تک کیا جائے گا جس میں امریکا، برطانیہ، اٹلی، جاپان اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے آرٹسٹوں سمیت مقامی آرٹسٹوں کے منصوبوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔دوسرے عالمی عوامی فیسٹیول کو منعقد کرنے کے حوالے سے آئی پیف کے سربراہ جمیل یوسف اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر امبرین کاظم تھومپسن نے بتایا کہ اس بار آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کراچی کے 4 سے زائد مقامات پر کیا جائے گا اور اس میں

مقامی آرٹسٹوں سمیت عالمی آرٹسٹوں کے منصوبوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔اس بار پبلک فیسٹیول کے مرکزی منصوبے کراچی کے اولڈ ایریاز یعنی پاکستان چوک اور کھارا در سمیت کے پی ٹی میں عوام کے لیے رکھے جائیں گے۔اس بار فیسٹیول میں کراچی کے دیہی علاقہ جات کے سرکاری اسکولوں کے آرٹ کے نمونوں کو بھی پیش کیا جائے گا، ساتھ ہی تنطیم نے اس فیسٹیول میں اپنے آرٹ کی نمائش کرنے والے آرٹسٹوں کو فن پارے رکھنے کی دعوت بھی دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…