مولانا فضل الرحمن کے دماغ پر اثر ہو گیاہے اس لئے وہ کیا کر رہے ہیں؟ اہم سیاسی رہنما کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پرحیران کن دعویٰ

14  دسمبر‬‮  2019

پشاور(آن لائن)سابق ممبر صوبائی اسمبلی ارشد عمر زئی نے چارسدہ میں منعقدہ ایک شمولیتی جلسے میں اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیتی جلسے میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر پرویز خٹک، خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، ممبران قومی اسمبلی فضل محمد خان، ڈاکٹر حیدر علی پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شمولیتی جلسے سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں سب کو عزت دی جاتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان دن میں بھی خواب دیکھنے لگے ہیں حکومت کے خلاف احتجاج ناکام ہونے سے مولانا فضل الرحمن کے دماغ پر اثر ہو گیاہے اس لیے پلان پر پلان دیتے جا رہے ہیں مولانا کے دھرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا جے یو آئی ہند بھارت میں مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اس حقیقت کوتسلیم کریں کہ عوام نے ان کو اور ان کے پلان کو بھی مسترد کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چوری پرجیل جاتے ہی اپوزیشن لوگ بیمار پڑ جاتے ہیں اورضمانت پرباہرآنے پریوں وکٹری کانشان بناتے ہیں کہ جیسے کارنامہ کیاہو عمران خان نے نہ توکسی سے ڈیل کی ہے نہ ہی کرے گا اور نہ احتساب کا عمل روکے گا احتساب سے جمہوریت کمزور نہیں بلکہ اور بھی مضبوط ہو گی۔ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے کبھی پولیس اساتذہ اور ہسپتالوں پر سیاست نہیں کی ہمارے حکومت کا موازنہ پچھلی حکومتوں سے کرے تو فرق کاپتہ چل جائے گا پٹواری نظام کو عوام فائدے اور عزت کے لیے ٹھیک کیا جہاں غریب عوام کی عزت ہوتی ہے وہاں ترقی آتی ہے ہم غریب عوام کی خدمت اور عزت کرنے سے ووٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واحد امید ہے حکومت کے خلاف مہنگائی کا پروپیگنڈا کیا گیا ہے سابق حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک کا خزانہ خالی اور مقروض ہو گیا ہے

مقروض قوم ترقی نہیں کر سکتی،عمران خان کی سخت اور درست فیصلوں کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے مشکل حالات ختم ہو رہے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سطح پر صرف پاکستان کے نہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں جس نے کھل کر اسلاموفوبیا پر بات کی اور غیر مسلموں کو پیغام دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی سے ہمیں دلی تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں نے اپنے دور حکومت میں اسلام کی کیا خدمت کی اور کونسے اسلامی قوانین بنائے؟ مولانا فضل الرحمان صرف اپنے ذاتی مفادات اور مقاصد کے لیے سابقہ حکومتوں میں حصہ دار رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے ارشد عمر زئی اور انکے ساتھیوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…