ہمارے ملک آئیں،فن لینڈ نے  پاکستانی صنعتکاروں، تاجروں اور طالب علموں کو بڑی پیشکش کردی

7  دسمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) فن لینڈ کے سفیرہری کمارینن Harri Kamarainen نے کہا ہے کہ فن لینڈ پاکستانی صنعتکاروں و تاجروں اور طالب علموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا۔ فن لینڈ میں دنیا کی بہترین درسگاہیں موجود ہیں۔ بیرون ممالک سے تقریبا 20 ہزار طالب علم زیرتعلیم ہیں لیکن ان میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد صرف 200 ہے جو بہت کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی کونسل آن فارن ریلیشنزہاؤس میں کے سی ایف آر اراکین سے ملاقات میں کیا۔

کراچی میں فن لینڈ کی اعزازی قونصل جنرل سعدیہ خان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ کے سی ایف آر پہنچنے پر کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے کوچیئرمین ایڈمرل ریٹارئرڈخالد میراور سیکریٹری جنرل کموڈور ریٹائرڈسدید ملک نے ان کا استقبال کیا۔ فن لینڈ کے سفیرنے بتایا کہ اگرچہ ان کے ملک کی آبادی صرف ساٹھ لاکھ نفوس پر مشتمل ہے لیکن ان کا ملک ٹیکنالوجی میں بہت ترقی یافتہ ہے۔ انہوں نے موبائل کمپنی نوکیا کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صرف ایک کمپنی کابجٹ کئی ترقی پذیر ممالک کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ فن لینڈ کے شہری درجہ حرارت منفی تیس تک ہونے کے باوجود خوب محنت سے کام کرتے ہیں۔ فن لینڈ کا تعلیمی نظام دنیا میں بہترین ہے، اس کا ذریعہ تعلیم بھی انگریزی ہے۔ یونیورسٹیز میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر دنیا بھر میں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ خرچ کیا جاتا ہے۔ مسٹر ہری کمارینن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔سفیر نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ فن لینڈ کی تجارت صرف دو سو ملین ڈالرز ہے۔ وہ پاکستانی صنعتکاروں اور تاجروں کوبھی خوش آمدید کہیں گے۔ مسئلہ کشمیر پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فن لینڈ ویسے تو بہت چھوٹا سا ملک ہے لیکن انسانی حقوق پربہت زیادہ یقین رکھتا ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا انہیں پوری طرح احساس ہے اور اس کے لیے ہرمتعلقہ فورم پر آواز بھی اٹھائی گئی ہے۔ کشمیر پر یورپی یونین میں جو قرارداد آئی تھی، اس کو لانے میں بھی فن لینڈ کا اہم کردار تھا۔

کشمیر پاکستان اوربھارت کے درمیان ایک دیرینہ مسئلہ بناہوا ہے۔ اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ھونا چاہیئے یا کسی تیسرے ملک کی مدد لے کر حل کرنا چاہیے۔ لیکن جن تکالیف سے کشمیری گزر رھے ہیں ان کا فن لینڈ کو احساس ہے کیونکہ فن لینڈ بہت عرصے تک اقوام متحدہ کے مبصر کے طور پر کام کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی ایف آر ہاؤس آکر انہیں بہت خوشی ہوئی اور وہ چاہتے ہیں کہ ایسے تھنک ٹینک سے تعلقات مزید بڑھیں۔قبل ازیں کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے کو چیئرمین ایڈمرل ریٹائرڈ خالد میر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سیکریٹری جنرل کموڈور ریٹائرڈسدید ملک نے انہیں کونسل کے بارے میں بریفنگ دی۔ تقریب کے اختتام پر فن لینڈ کے سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے جس کے بعد انہیں کے سی ایف آر کا نشان بھی پیش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…