سرکاری ریسٹ ہاؤسز پرائیویٹ شعبہ کودینے کا فیصلہ،تعمیرات  میں  استعمال  شدہ میٹریل پر ٹیکس ختم  کرنے کی تیاریاں،گھروں پر نکس ٹیکس کی منظوری دیدی گئی

5  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز پرائیویٹ شعبہ میں دینے یا لیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ ضروری اشیاء کے خوردنوش کے ریٹس  چاروں  صوبوں میں کم اور یکساں رکھنے کیلئے وفاقی سطح پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ایک دوسرے اجلاس میں ایف بی آر کو وزیراعظم کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ

تعمیرات کے حوالے سے استعمال ہونے والے میٹریل پر ٹیکس ختم یا کم کر دیا جائے۔ علاوہ ازیں کیپٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کرنے اور تعمیر شدہ گھروں پر نکس ٹیکس کے نفاد کی بھی منظوری دی گئی ہے وہ مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے پہلے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ ملک مین ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، جس سے نہ صرف اطلاعات تک رسائی ہو گی بلکہ ملک جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ملک میں کاروبار کو آسان اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا، جبکہ قبضہ گروپ کے خاتمہ اور دو نمبری کی حوصلہ شکنی کیلئے اس اشٹام بھی شروع کیا جارہا ہے، پرائز کنٹرول میکانزم بنانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ کو بروقت پورا کرنے کیلئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں منصوبہ بندی، خوراک اور تجارت کے وزراء شامل ہونگے اور وقت سے پہلے ہی ڈیٹا کی مدد سے سپلائی کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی حکمت عملی بنائیں گے، انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان صرف حکمرانی کرنے آتے ہیں باقی انکی اولاد، جائیداد اور کاروبار سب باہر ہیں ِ اب انہوں نے نئی روایت کے تحت اجلاس بھی بیرون ملک میں بلانے شروع کر دیئے ہیں، ججز کی تعیناتی کے حوالے سے وہاں اجلاس کے بعد واپسی پر اپوزیشن رہنما نیا چورن لے کر آئیں گے لیکن ان کا چورن اب بکنے والا نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…