سیالکوٹ موٹروے میرا منصوبہ تھا، شہبازشریف رنگ باز ہے، پرویز الٰہی برہم، کھری کھری سنادیں

5  دسمبر‬‮  2019

لاہور/گجرات(این این آئی)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے جلالپور جٹاں میں گیس پائپ لائن کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 65 کروڑ روپے کی لاگت کا یہ میگا پروجیکٹ ہمارے نوجوان ایم این اے حسین الٰہی لے کر آئے ہیں، کاروباری طبقہ اور پاٹری سے وابستہ صنعتکار اس سے مستفید ہو سکیں گے، سابقہ حکومت نے دس سال میں یہاں کوئی کام نہیں کیا،

ہمارا نوجوان اتنا بڑا میگا پراجیکٹ اس علاقہ کیلئے لے آیا ہے تو پھر بڑے بھی اس علاقہ کیلئے کچھ نہ کچھ لے کر آئیں گے، گجرات کی ترقی کا سفر جہاں سے بند ہوا تھا وہیں سے شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے شہباز برج کا جو برا حال کیا وہ سب کے سامنے ہے، آج ہم اسے بھی دوبارہ شروع کروا رہے ہیں، اسی طرح 1122 کا مین مرکز بھی یہاں بنا رہے ہیں اور چھوٹی چھوٹی گلیوں کیلئے موٹر سائیکل سروس بھی شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی، اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ تنقید کرے، ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور دے گی، اللہ جانتا ہے کہ ہم نے جس کا بھی ساتھ دیا نیک نیتی سے دیا ہے، ہمیں کہا جاتا تھا کہ یہ گیارہ ارکان ہیں یہ کیا کر لیں گے، ہم نے مولانا فضل الرحمن کا دھرنا خوش اسلوبی سے ختم کروایا اور یہی ہر وقت حکومت کے ساتھ چل رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں دو لاکھ افراد تھے، مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر ایک گلاس بھی نہیں ٹوٹا، چودھری شجاعت حسین اور میں نے بار بار جا کر انہیں منایا، اتنا بڑا کام ہو گیا مگر انہیں خبر نہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دس سال میں شہبازشریف نے گجرات کو فنڈز نہیں دئیے صرف جھوٹے پرچے ضرور دئیے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے مخالفین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے اور نہ ہی مخالفین کو دیوار کے ساتھ لگائیں گے، اقتدار میں آزمائش شروع ہو جاتی ہے،

ہم نے اس آزمائش پر پورا اترنا ہے، اس علاقہ کی ترقی کا جب بھی سوچا ہم نے ہی سوچا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف رنگ باز ہے، سیالکوٹ- لاہور موٹروے ہمارے منصوبے کو دوسری جگہ سے لے جانا چاہتے تھے مگر وہ ایسا نہ کرسکے، اللہ کو منظور ہوا تو موٹروے یہیں سے گزرے گی، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ صبر کریں اور نیک نیت رہیں تمام کام وقت کے ساتھ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ہسپتالوں کا برا حال کر دیا،

ایک بیڈ پر تین تین مریض تھے جبکہ ہمارے دور میں ایک بیڈ پر ایک مریض ہوتا تھا اور دوائی مفت ملتی تھی۔ اس موقع پر ایم این اے حسین الٰہی نے بھی خطاب کیا جبکہ چودھری وجاہت حسین، شجاعت نواز اجنالہ، محمد خان بھٹی، چودھری نعیم رضا، عبداللہ یوسف، خالد گھرال، منصور حیات بٹ، بابر سلیم کھوکھر، امتیاز احمد گوگا، سید ہاشم شاہ، عاطف شاہ اور میاں عمران مسعود بھی سٹیج پر موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے سیف سٹی گجرات کا افتتاح کیا، انہیں لالہ موسیٰ سے گجرات تک لگائے گئے سیف سٹی کیمروں کے بارے میں بریف کیا گیا، انہیں پولیس لائنز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…