وفاقی وزیر مذہبی امور کا اسلام آباد میں بڑے کیش اینڈ کیری سٹور کے ساتھ کس قسم کا تعلق ہے؟ترجمان نے وضاحت کردی

30  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور کا اسلام آباد کیش اینڈ کیری نامی سٹور کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وفاقی وزیر نے سٹور کے خلاف کاروائی کے حوالے سے سی ڈی اے حکام پر ڈباؤ ڈالا ہے وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران بشیر صدیقی کے مطابق اسلام آباد کے

سیکٹر جی 6میں واقع میلوڈی مارکیٹ میں پلازہ متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے اور اس پلازہ کی بیسمنٹ میں گذشتہ 20سالوں سے حبیب بنک قائم تھاجو اپنی نئی بلڈنگ میں شفٹ ہونے کے بعد متروکہ وقف املاک نے باقاعدہ ٹینڈر کے زریعے خالی بیسمنٹ میں سٹور کھولنے کیلئے ٹینڈر طلب کئے جس پر کئی کمپنیوں نے اس میں حصہ لیا انہوں نے کہاکہ اس بلڈنگ کی بیسمنٹ میں سٹور کے قیام کا فیصلہ متروکہ وقف املاک کا ہے جس کا وزارت مذہبی امور یا وفاقی وزیر مذہبی امور کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر بیسمنٹ میں سٹور کا قیام غیر قانونی ہے تو گذشتہ 20سالوں کے دوران اس مقام پر بنک کے قیام کے موقع پر سی ڈی اے حکام کیوں خاموش رہے انہوں نے کہاکہ بعض عناصر جان بوجھ کر ایسے معاملات میں وفاقی وزیر کا نام استعمال کرکے انہیں بدنام کرنے کی سازشیں کرتے ہیں مگر یہ عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے وفاقی وزیر نے نہ تو سٹور کو بند کرنے کے حوالے سے سی ڈی اے حکام پر کوئی دباؤ ڈالا ہے اور نہ ہی اس سٹور کے ساتھ ان کا کوئی ذاتی تعلق ہے انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے درخواست کی کہ ایسی خبریں شائع کرنے سے قبل وفاقی وزیر کا موقف ضرور لیا کریں۔اعجاز خان #/s#

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…