آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو حکومت نے خود متنازعہ بنا یا، بڑا دعویٰ کردیاگیا

29  ‬‮نومبر‬‮  2019

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء  اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو حکومت نے خود متنازعہ بنا یا اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر برد باری کا مظاہرہ کیا سلیکٹڈ وزیر اعظم اور سلیکٹڈ حکومت نے دیگر معاملات کی طرح اس معاملے کوبھی اپنے انداز میں متنازعہ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن سپریم کورٹ نے اس معاملے کو انتہائی قانونی طریقے سے حل کیا

اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر کوئی مخالفت نہیں کی کیونکہ اپوزیشن جماعتیں قومی معاملات کو جانتے ہیں کہ کس طرح چلا یا جاسکتا ہے مولانا فضل الرحمان کادورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ مستقبل کی سیاست پر اچھے اثرات مرتب کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء  اسلام اور دیگراپوزیشن جماعتیں اس وقت ملکی بقاء  کی جنگ لڑرہی ہے آزادی مارچ کے دوران جس طرح جمہوری انداز میں احتجاج کیاگیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے جب نا اہل حکومت سے معاملہ خراب ہوجا تا ہے تو پھر وہ اپنی سیاسی ساکھ کوبچانے کیلئے اپوزیشن کوذمہ دار ٹھہراتے ہیں اپوزیشن نے موجودہ صورتحال میں کوئی کردار ادا نہیں کیا بلکہ اس معاملے پر انتہائی جمہوری انداز سے اپناکردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کور ٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر انتہائی مثبت کردار ادا کیا اور اداروں کے احترام کے واقار کی بات کی سلیکٹڈ وزیراعظم نے آرمی چیف سے دوستی میں جو دشمنی کی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی سلیکٹڈ وزیر اعظم کاخیال تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع دی جائے اور معاملہ عدالت میں جا کر ہمارے گلے میں نہیں پڑے گا لیکن عدالت نے جس انداز میں معاملے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی اس میں سلیکٹڈ وزیراعظم کوناکامی کاسامناکرنا پڑا اور سپریم کورٹ نے دو بار موقع دیا کہ نوٹیفکیشن کو ٹھیک کی جائے

انہوں نے کہا کہ جس شخص نے درخواست دائر کیاتھا وہ بھی سلیکٹڈ وزیراعظم کے کہنے پر کیاتھا سلیکٹڈ وزیراعظم ہیرو بننا چاہتا تھا لیکن وہ ہیرو کے بجائے زیرو بن گیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے جس طرح ختم نبوت کے معاملے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پراور اقوام متحدہ میں تقریر کر کے پاکستان پر جس طرح دہشتگردی کاالزام لگا کر خود کوثابت کر دیا کہ وہ ملکی معاملات چلانے کے اہل نہیں ہے اور پھر اس کے بعد اعلیٰ تقرری معاملے کو بھی متنازعہ بنا یا دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح ہوا کہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک اور ان کے اداروں کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اس کاکوئی تصور نہیں کرسکتا عمران نیازی نے ملک کے ساتھ تمام دشمنیاں کر دی گئی آزادی مارچ میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر کوئی منفی کردار ادا نہیں کیا بلکہ بردباری کا مظاہرہ کیاگیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…