جج صاحبان کی تقرری کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی باضابطہ منظوری دیدی گئی،جس امیدوار کی تقرری بطور جج زیرغور ہوگی اس کے ساتھ اب کیا ہوگا؟بڑا فیصلہ

29  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے جج صاحبان کی تقرری کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔جمعہ کو وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تقرری کیلئے نامزد امیدواروں کو انٹرویو کیلئے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں قواعد و ضوابط میں ترامیم کی باضابطہ منظوری بھی دی گئی، نئی ترامیم کے مطابق جس امیدوار کی تقرری بطور جج زیرغور ہوگی اس کا انٹرویو کیا جاسکے گا، نامزد امیدوار جج انٹرویو کیلئے دستیاب نہیں ہوگا تو اس کی نامزدگی مسترد تصور ہوگی۔ترامیم کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کسی بھی شخص کو سمن / مدعو یا اس کا انٹرویو کر سکے گی۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جس امیدوارکی تقرری بطور جج زیر غور ہو گی اس کا بھی انٹرویو کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ اگر نامزد امیدوار جج انٹرویو کیلئے دستیاب نہیں ہوگا تو اس کی نامزدگی مسترد تصور ہوگی۔نئے رولز میں مسترد شدہ کیسز کے بارے میں بھی طریقہ کار فراہم کر دیا گیا۔ نئے ترمیم شدہ مسودہ میں پارلیمانی کمیٹی کو سب کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اختیار ہوگا۔مسلسل تین اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے والے اراکین کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔کمیٹی کا اجلاس 4 دسمبر 2019ء کو دوبارہ ہوگا جس میں نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے باضابطہ انتخابی عمل ہوگا۔نئے منتخب ہونے والے چیئرمین 6 ماہ تک کمیٹی کی صدارت کر یں گے۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تقرری کیلئے نامزد امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی کی ترامیم اب پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…