اقتدار کی کرسی پرڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں، حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یا نہیں؟شاہ محمود قریشی  نے بڑا دعویٰ کردیا

23  ‬‮نومبر‬‮  2019

ملتان(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتدار کی کرسی پرڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں بلکہ ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ قوم نے ہمیں تبدیلی لانے کیلئے بھر پور مینڈیٹ دیا ہے،عوامی مینڈیٹ کے مطابق ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں عام آدمی کا فائدہ ہو،ملکی معیشت گرفت میں آگئی ہے،

معاشی ترقی کو جانچنے والے بین الاقوامی ادارے، پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی اور دیگر مالی اشاریوں کا مثبت رجحان، ہماری معاشی بہتری کو ظاہر کر رہا ہے۔ہماری معاشی سفارتکاری کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں بیرون سرمایہ کار کمپنیاں، سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کا رخ کر رہی ہیں۔جن کی بدولت ملکی معیشت مضبوط اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان کی این اے 157 کی یونین کونسل 63سیتل ماڑی‘ یوسی 42‘یوسی 19میں مختلف استقبالیہ تقاریب سے خطاب اور وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزاہ زین حسین قریشی‘ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک‘ رانا عبدالجبار‘ سید بابر شاہ‘ شیخ طاہر وپی ٹی آئی رہنماؤ ں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے کہا سی پیک اور بیلٹ اینڈروڈ جیسے منصوبے ہماری حکومت کے شاندار منصوبے ہیں۔ سی پیک خطے میں تبدیلی کا استعارہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں، سیاحت، ثقافتی روابط اور پائیدار ترقی،جیسے ثمرات حاصل ہونگے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے رکاوٹیں ختم ہونگی، عوام قریب آئیں گے اور روابط کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں ہماری توجہ صنعت سازی اور معاشی و معاشرتی ترقی پر مرکوز ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے میں معاشی ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے “سی پیک اتھارٹی” قائم کر دی گئی ہے۔ صنعتی ترقی کیلئے حکومت بہت جلد اقتصادی زونز قائم کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا این اے 156کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے ووٹوں سے مجھے منتخب کرکے اسمبلی میں بھیجا اور ان کا منتخب نمائندہ دنیا بھر میں پاکستان کی بھر پور نمائندگی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا ملتان کی مٹی سے پیار ہے۔ یہاں کے عوام کی محبتیں قرض ہیں اور اب قرض کو اتارنے کا وقت آگیا ہے۔ الیکشن کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔ ملتان کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان تیار ہو رہاہے۔ اور جلد وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ملتان شہر کیلئے ایک بہت بڑے ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا جائے گا۔ اس خطے کی محرومیاں دور کریں گے۔ اور جو کچھ ہو سکا اس خطے کی ترقی کیلئے کرونگا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے این اے 157 اور این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا۔ سیتل ماڑی میں سابقہ کونسلر طاہر چودھری کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

پی ٹی آئی ورکر عبدالستار کی والدہ کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ چودھری یونس کی اہلیہ کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ سابقہ کونسلر اللہ رکھا ڈوگر کے بھائی کی فاتحہ میں شرکت کی۔ سیتل ماڑی میں پی ٹی آئی رہنما رانا رفاقت کی رہائش گاہ پر استقبالیہ میں شرکت کی۔ یوسی 42 میں سلیم صدیقی کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اور پی ٹی آئی ورکرز شعیب صدیقی کی والدہ کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ ملک جہانگیر بھٹہ کی جانب سے دیئے گئے عصرانہ میں شرکت کی۔ یوسی 19میں ملک الطاف جھنڈیر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔ یوسی 42 میں سابق ناظم عباس ارائیں کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔پی ٹی آئی رہنما فاروق خان بابر کے پوتے کی دعوت ولیہ میں شرکت کی اور ڈاکٹر خالد خاکوانی کے صاحبزادے کی دعوت ولیہ میں شریک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…