وزیر خارجہ کا کامیاب اقتصادی سفارتکاری کے بعد ثقافتی سفارت کاری کے آغاز کا اعلان

20  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سفارت کاری کے فروغ کیلئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کامیاب اقتصادی سفارتکاری کے بعد ثقافتی سفارت کاری(Cultural Diplomacy)

کے آغاز کا اعلان کر دیا ۔ ثقافتی سفارتکاری کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں پاکستانی کلچر کی طرف دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے کیلئے سیاحت کے فروغ، سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سیاحت کے اعتبار سے انتہائی اہم ملک بن چکا ہے جہاں پر سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر ملکی سیاحوں کے لئے آن لائن ویزہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ سیاح آسانی کے ساتھ پاکستان آ سکیں اور پاکستان کے تاریخی، ثقافتی ورثے سے مستفید ہو سکیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے مزید موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ عاطف خان نے وزیر خارجہ کو خیبر پختون خواہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے سینیٹر صوبائی وزیر عاطف خان کی خیبر پختون خواہ میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…