پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری،،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ،انڈیکس کی حد بحال،سونا مہنگا ہوگیا

19  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبھی اتارچڑھاؤ کے بعدتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی38500کی حدبھی بحال ہوگئی،سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب76کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت17.32فیصدکم جبکہ47.94فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت،

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 38391پوائنٹس کی نچھلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ،سیمنٹ،فوڈز،اسٹیل اورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس38910پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھاؤ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پربرقرارنہ رہ سکا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس152.81پوائنٹس اضافے سے38564.37پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر390کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے187کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب76کروڑ59لاکھ49ہزار688روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73کھرب47ارب18 کروڑ29لاکھ29ہزار313روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر38کروڑ53لاکھ21ہزار10شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت8کروڑ7لاکھ58ہزار430 شیئرکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت58.75روپے اضافے سے6335.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت41.00روپے اضافے

سے2040.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت124.50روپے کمی سے2374.00روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے6900.00روپے ہوگئی۔منگل کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 2کروڑ75لاکھ5ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے اضافے سے4.36روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں

2کروڑ50لاکھ28ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت34پیسے اضافے سے11.06روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس87.24پوائنٹس اضافے سے17831.61پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس190.09پوائنٹس اضافے سے62260.66پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس21.46پوائنٹس کمی سے27226.93پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے

میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.35روپے اورقیمت فروخت155.45روپے پرمستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں

بھی امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.40روپے سے بڑھ کر155.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 30پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.00روپے سے بڑھ کر171.30روپے

اورقیمت فروخت172.50روپے سے بڑھ کر172.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید200.40روپے سے گھٹ کر200.30روپے اورقیمت فروخت201.90روپے سے گھٹ کر201.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے اورقیمت فروخت41.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت

خرید42.20روپے اورقیمت فروخت42.45روپے پر مستحکم رہی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین

الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1459ڈالرسے بڑھ کر1467ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور10گرام قیمت میں 257روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے

میں فی تولہ سونے کی قیمت85700روپے سے بڑھ کر86000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73474روپے سے بڑھ کر73731روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…