یہ عزت ہے مولانا فضل الرحمان کی نظر میں جے یو آئی (ف) کے کارکن کی ۔۔ گلے ملنے کی کوشش پر مولانا فضل الرحمان غصے میں آگئے اور کارکن کو دھکا دیدیا اس سے پہلے ایک کارکن کو سیلفی لینے پر پیٹ پر مکا ماکر پیچھے دھکیلا، ویڈیو وائرل

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آزادی مارچ کے شرکااپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ایک اشارے پر اپنی جان نچھاور کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ۔ لیکن مولانا فضل الرحمان کی نظر میں ان کی ویلیو کیا ہے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس سے آپ خود بھی اندازہ لگالیں گے کہ ان کے دل میں ان کے ورکروں کیا اہمیت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اس وقت حکومت کیخلاف ڈٹ گئے

اور وہ کسی صورت استعفیٰ اور ملک میں نئے الیکشن کے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ ان کی حالیہ تقریر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس قدر شدت جلد از جلد حکومت کو گھر جاتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ۔تاہم مولانا کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہےجو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی پارٹی کا کارکن اور ایک اشارے پر جان نچھاور کرنے والا ورکر جب مولانا صاحب کے گلے ملنے لگا توجمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ نے اسے دھکا دیتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان اپنے کارکنوں کو بے یارومددگار پنڈال میں چھوڑ کر اپنے شاندار گھر میں پہنچ جاتے ہیں جبکہ کوئی نہیں جو ان بے حال کارکنوں سے جا کر پوچھے کہ وہ کس حال میں ہیں جبکہ ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کارکن مولانا سے گلے ملنے کیلئے پہنچا تو اسے کیسے دھکا دے کر پیچھے دھکیل دیا گیا ۔ اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سیلفی لینے والے شخص کو مولانا فضل الرحمان نے پیٹ میں مکا مار کر پیچھے دھکا دیا تھا ۔ ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ایک صارف نے لکھا ہےکہ اللہ ان کے کارکنوں کو ہدایت دے بس ہہی دعا ہی کی جا سکتی ہے انکے لیے ۔ جبکہ ایک اور صارف نے ورکرز کا کام صرف لیڈر کے لیے نعرے لگانا ہوتا ہے محبت تو وہ اپنے مفاد سے کرتا ہے جو ورکرز کی گردن پر پاؤں رکھ کر حاصل کیا جاتا ہے۔

ایک صارف فضل جان نے لکھا کہ ایک تو عمران خان استعفٰی نہیں دے رہا اور اوپر سے بارش۔۔۔کارکن کو دیکھو اس کو سیلفی کی پڑھی ہوئی ہے ۔ایک صارف کے ایچ خان نے لکھا کہ اس ویڈیو کو رات سے اب تک کئی بار دیکھ چکا ہو اور قسمیں بہت مزا آرہا ہے۔ کنٹینر پر اوپر کوئی عام کارکن نہیں جاسکتا۔ اس لونڈے نے اپنے اس فرعون جیسے کائد کیلئے بہت لوگوں سے بحث اور تکرار کی ہوگی۔

اب کس منہ سے دفاع کرے گا۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف کاشف رفیق نے لکھا کہ یہ عزت ہے مولانا فضل الرحمان کی نظر میں جے یو آئی (ف) کے کارکن کی ۔۔ کارکن سخت سردی اور بارش میں بے یارومددگار لیکن مولانا اور اسکے ساتھی اپنے شاندار گھروں میں آرام فرماتے رہے اور حلوے کھاتے رہے۔ کسی نے کارکنوں سے پوچھا تک نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…