یہ احتجاج اتنے آسانی سے نہیں ختم کیا جا سکتا، اور نہ ہی ہم جانے والے ہیں،موجودہ حکومت کا جنازہ لے کر جائیں گے،جمعیت علماء اسلام(ف) نے بڑا اعلان کردیا

3  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہاہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا،یہ احتجاج اتنے آسانی سے نہیں ختم کیا جا سکتا، اور نا نہیں جانے والے ہیں،موجودہ حکومت کا جنازہ لے کر جائیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف)خیبرپختونخواہ کے امیر مولانا عطاء الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ باتیں ہماری کانوں تک پہنچ رہی ہیں کہ یہ لوگ آزادی مارچ ختم کر رہے ہیں،میں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ احتجاج اتنے آسانی سے نہیں ختم کیا جا سکتا، اور نا نہیں جانے والے ہیں،موجودہ حکومت کا جنازہ لے کر جائیں گے،ہم اپنے بچوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر آئے ہیں کہ یا یہ رہیں گے یا ہم رہے گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ادارے نے کہا کہ کس ادارے کا نام لیا جا رہا ہے،ہم کہتے ہیں آپ اس عوام کے محافظ اور ملازم ہو، ہم یہ غیر جمہوری حکومت رہنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بعض لوگ کہتے ہیں ہمارے لوگ کمزور پڑ رہے ہیں،ہمارے لوگ ہمت اور حوصلے کے ساتھ بیٹھے ہیں، حکومت کو گھر بھیجنے تک احتجاج جاری رہے گا،ہم حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پورے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کریں گے،اگر ایک سال تک پورے ملک کی شاہراہوں کو بند کرنا ہو تو بند کر کے دکھائیں گے،قائدین نے حکم کیا تو ہم پارلیمنٹ کی اینٹیں بھی اکھاڑ کر رکھ دیں گے  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہاہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا،یہ احتجاج اتنے آسانی سے نہیں ختم کیا جا سکتا، اور نا نہیں جانے والے ہیں،موجودہ حکومت کا جنازہ لے کر جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…