وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید استعفیٰ دینے پر مشروط رضا مند، بڑا اعلان کر دیا

1  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے سی پی منصوبے پر اپوزیشن کے واویلا کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہداری منصوبہ پاکستان کے معاشی ڈھانچے کو بہتر کرے گا،سی پیک کی رفتار کو آہستہ نہیں کیا، ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریگا، گوادر ایئرپورٹ پر کام کی رفتار تیز کی جائیگی، 8 ویں جے سی سی اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار تیز کرنے پر توجہ دی جائیگی،

حکومت پاکستان ریلوے کے پرانے فرسودہ نظام کو تبدیل کر رہی ہے، نئی صدی کے ساتھ ریلوے کو منسلک کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، عمر ایوب، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے معاشی ڈھانچے کو بہتر کرے گا اور اس سے پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا، ایم ایل ون منصوبے میں دونوں اطراف باڑ، فلائی اوورز اور انڈر پاسز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے کوئٹہ تک روٹ مکمل کریں گے، سی پیک کا مغربی روٹ اسلام آباد سے کوئٹہ آئندہ تین سال میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین صنعتی اشتراک کے لئے فورم بنایا گیا ہے جو جلد کام شروع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے گوادر ایک جدید شہر بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ پر بھی کام تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک فریم ورک کے تحت سندھ اور پنجاب کے مجوزہ منصوبوں کو آئندہ جے سی سی میں شامل کیا جائے گا، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر زور دیا جا رہا ہے،

سماجی و معاشی فریم ورک کے تحت ملک بھر میں فلاحی نوعیت کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 ویں جے سی سی کا اجلاس 6 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے جے سی سی اجلاس میں سی پیک فریم ورک منصوبوں کے تحت معاشی استحکام پر مبنی منصوبوں کی سفارش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے سندھ سے اہم ترین منصوبے ریلوے کا ایم ایل ون میں پیش رفت ہو رہی ہے، حکومت پاکستان ریلوے کے پرانے فرسودہ نظام کو تبدیل کر رہی ہے، نئی صدی کے ساتھ ریلوے کو منسلک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں 300 میگاواٹ کا منصوبہ مکمل ہونے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ زراعت پر بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ 9 ارب ڈالر کا ہے اور پاکستان سٹیل ملز کی ازسر نو بحالی پر بھی پیش رفت کرنے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ کو سی پیک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے بعد اگر میرے استعفے پر آگئی تو اس پر سوچا جا سکتا ہے،

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے ڈیزل بنا کر برآمد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 55 فیصد ڈیزل اور پٹرول درآمد کرنا پڑتا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں گیس ذخیرہ کرنے کے لئے پہلے اقدامات نہیں کئے گئے جو اب موجودہ حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں تیل و گیس کے 35 بلاکس کی بولیاں دیں گے۔ سی پیک میں پاکستان کی ریفائنریاں اپ گریڈ کریں گے، سی پیک کے تحت پاکستان ریفائنری لمیٹڈ ایک ارب ڈالر کریں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ متبادل توانائی ذرائع کے لئے چین کے اشتراک سے منصوبے زیر غور ہیں،

حکومت ملک میں توانائی کے شعبے میں بہتری کے لئے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کر رہی ہے جس میں سسٹم کی اپ گریڈیشن سمیت مختلف شعبوں پر ہو رہا ہے جس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی میں تھر کول کو بھرپور استعمال کریں گے، سی پیک کے ذریعے سستی بجلی پر کام کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی حکومت نے اپوزیشن کے دھرنے میں ایسا مظاہرہ نہیں کیا جس کا پی ٹی آئی حکومت نے کیا ہے، آنسو گیس، ربڑ کی گولیاں اور واٹر کینن کا استعمال دور کی باتیں نہیں ہیں، موجودہ حکومت نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا،

جن قوتوں نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھا ہے انہوں نے جمہوریت کی نفی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو اس دلدل میں دھکیلا جن کی وجہ سے ملکی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے وہ آج کنٹینر پر اکٹھے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات محنت سے ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی اقدام متعارف کرانے والی مسلم لیگ (ن) آج سازشیں کرنے میں مصروف ہے،انہیں مایوسی ہوئی، یہ اتحاد جلد بیچ چوراہے ٹوٹے گا، عمران خان کے حسد میں اکٹھا ہونے والے آپس میں سچ نہیں بول رہے، وہ ملک کے ساتھ کیا سچ بولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو آج آئینہ دکھا دیا ہے، سی پیک اسی طرح تیزی سے جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…