اگر عمران استعفیٰ دیدیں گے تو کوئی بحران نہیں آئے گا بلکہ معاملات سنبھل جائیں گے لیکن اگر عمران خان نے استعفیٰ نہ دیا تو کیا ہو گا؟ حامد میر نے بڑی پیش گوئی کر دی

1  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دو دن میں یا اس کے بعد استعفیٰ تو آئے گا نہیں اور عمران خان نے کہہ بھی دیا ہے کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا اگر دو دن کے بعد مولانا فضل الرحمان اگر آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے تو ظاہری سی بات ہے پھر تصادم ہو گا اور ہو سکتاہے کہ پھر گرفتاریاں بھی ہوں،

یہ مجمع بہت بڑا مجمع ہے ابھی تک تو یہ پرامن ہے لیکن عمران خان نے جو آج گلگت میں تقریر کی ہے تو اس سے اپوزیشن میں کافی اشتعال پیدا ہوا ہے، اپوزیشن نے اگر پہلے سخت باتیں نہیں کرنی تھیں تو عمران خان کی تقریر کے بعد انہوں نے بہت سخت باتیں کی ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ معاملہ تصادم کی طرف جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ وہ ہر صورت استعفیٰ لے کر جائیں گے اگر ان کے ساتھ حکومت بات چیت کرنا چاہتی ہے تو آ کر کرے اب تو انہوں نے پوری قوم کو بتا دیا ہے کہ میں استعفیٰ لینے آیا ہوں، پہلے حکومتی مذاکراتی ٹیم کہتی تھی کہ انہوں نے استعفے کی بات نہیں کی، اب تو انہوں نے کہہ دیا ہے کہ استعفے چاہیے، حامد میر نے کہا کہ اب بات چیت ذرا مشکل ہو گئی ہے اور حکومت کو تدبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کوئی ایسا راستہ نکالنا چاہیے کہ معاملات خراب نہ ہوں، معروف صحافی نے کہا کہ استعفے سے کوئی آئینی بحران نہیں آئے گا جو نیا آئے گا وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کر لے گا اور مسئلہ ختم ہو جائے گا لیکن مجھے لگتا ہے مولانا صاحب صرف استعفیٰ لینے نہیں آئے ان کا اصل پلان کچھ اور ہے، ابھی یہ استعفے کی بات کر رہے ہیں، دو دن بعد استعفیٰ نہیں آئے گا تو یہ کہیں گے کہ آج میں یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ کے سارے ارکان استعفیٰ دیں، پارلیمنٹ ختم کی جائے اور نئے الیکشن کرائے جائیں، انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے دن گزرتے جائیں گے اسی طرح مولانا فضل الرحمان کے موقف میں سختی آتی جائے گی، معروف صحافی نے کہا کہ سختی ٹھیک نہیں ہے اگر ریاست ان کے ساتھ سختی کرنے کی کوشش کرے گی تو ریاست کو بڑے سخت چیلنجز کا سامنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…