جمعیت علماء اسلام آزادی مارچ کس کے کہنے پر کر رہی ہے؟ ہم وزیراعظم اور اس کابینہ کو گھر بھجوائیں گے، مولانا عبدالواسع نے دعویٰ کر دیا

30  اکتوبر‬‮  2019

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام آزادی مارچ کسی کے کہنے پر نہیں کررہے ہیں بلکہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور عوام کو موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے آزادی مارچ کررہے ہیں ہمیں این آر او دینے والے اب خود این آر او مانگنے کی کوشش کررہے ہیں مگر جمعیت علماء اسلام ان کو این آر او دینے کی بجائے جمہوری طریقے سے گھر بھیج دیں گے

ملک کی تباہی وبربادی کے ذمہ دار موجودہ سلیکٹڈ حکومت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ملک کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جمعیت علماء اسلام کو اتنی عزت دی کہ ہر گلی اور ہرکوچے میں آزادی مارچ کا ا ستقبال کیا جمعیت علماء اسلام آزادی مارچ صرف اور صرف ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی جمہوری کی بالادستی اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کی جارہی ہے بھارت یا دوسرے ممالک کیلئے آزادی مارچ وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے یہودی لابی کو ملک کے اقتدار کہلانے میں بڑاکردار ا دا کیا آج دیکھا جائے کہ کس کے حکومت میں یہودی لابی مزے کررہے ہیں الزامات تو شروع دن سے تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین پر لگائے جارہے ہیں مفتی محمود،باچا خان،خان عبدالولی خان،عبدالصمد خان شہید سمیت کسی کو بھی نہیں بخشا ہے مگر ان لوگوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی کی بات کی مگر یہاں جولوگ ملک بننے سے لیکر آج تک اقتدار کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنی اقتدار کو بچانے کیلئے دوسروں پر غداری کے الزامات لگائے گئے آج بھی اگر ملک پر برا وقت آیاتو سب سے پہلے جمعیت علما ء اسلام قربانی دینے کیلئے تیار ہوگی اب عمران خان کواین آر او کسی بھی صورت نہیں ملے گی کیونکہ اپوزیشن جماعتیں اب ان کو راستے دینے کی بجائے گھر بھیجنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی تو سیاسی احتجاج شروع ہوا ہے،

ہم وزیراعظم اور اس کابینہ کو گھر بجھوائیں گے انہوں نے کہا کہ دھرنے کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا اور کون کہتا ہے فضل الرحمان اسلام آباد نہیں پہنچے گا، اسلام آباد پہنچنے پر عوامی رائے کا احترام نہ کیا توآزادی مارچ مزید سخت ہوگا تحریک کی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھوں گا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام آزادی مارچ کسی کے کہنے پر نہیں کررہے ہیں بلکہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور عوام کو موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے آزادی مارچ کررہے ہیں ہمیں این آر او دینے والے اب خود این آر او مانگنے کی کوشش کررہے ہیں مگر جمعیت علماء اسلام ان کو این آر او دینے کی بجائے جمہوری طریقے سے گھر بھیج دیں گے ملک کی تباہی وبربادی کے ذمہ دار موجودہ سلیکٹڈ حکومت ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…