فضل الرحمن ،عمران خان کے استعفیٰ پر بات تو کیا سوچنابھی چھوڑ دیں، حکومت نے آزادی مارچ کے شرکا کیساتھ کیا سلوک کرنیکا اعلان کردیا؟

29  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے لوگوں کو ویلکم کریں گے۔ اور انہیں فیئر ویل دے کر رخصت بھی کریں گے لیکن وزیر اعظم کے استعفیٰ پر بات تو کیا سوچنابھی چھوڑ دیں۔

جے یو آئی (ف) کے حکومت مخالف مظاہروں کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مضبوط ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جے یو آئی (ف) مولانا فضل رحمان کے پرامن احتجاج کا خیرمقدم کریگی کیونکہ پی ٹی آئی ہمیشہ عوام کے جمہوری حقوق کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا جمہوری حق ہے کہ وہ احتجاج کریں اور اگر وہ پر امن طریقے سے احتجاج کرتے ہیں تو تحریک انصاف کی حکومت ان کے حقوق غصب نہیں کرسکتی ہے۔وزیر نے کہا کہ حکومت نے حکمت عملی تیار کی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف حزب اختلاف میں تھی اور حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کرتی تھی تو ماضی کی کرپٹ حکومت نے ہماری پارٹی کے ممبروں کو گرفتار کیا اور دھرنا مظاہرین کے لئے رکاوٹیں کھڑی کردیں لیکن اب پی ٹی آئی کی حکومت حزب اختلاف کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی اور انہیں پرامن آزادی مارچ کی اجازت دے گی۔انہوں نے مزید افسوس کا اظہار کیا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نام نہاد آزادی مارچ کا آغاز کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کو موزوں انداز میں اجاگر کررہے ہیں جو ملک دشمنوں کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگر مولانہ اسلام آباد میں پر امن آزادی مارچ کریں گے تو پی ٹی آئی کی حکومت ان کے احترام کے ساتھ ان کی مدد کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…