نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی عائد،صرف کون افراد ملاقات کرسکیں گے؟تفصیلات جاری

26  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی،صرف خاندان کے انتہائی قریبی افراد ملاقات کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے پیش نظر ملاقات پر پابندی عائد کر دی ہے اور صرف خاندان کے انتہائی افراد ملاقات کر سکیں گے۔ سیاسی اور دیگر شخصیات کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے سامنے کتاب رکھ دی گئی ہے

اور عیاد ت کے لئے آنے والے افراد کتاب پر اپنے تاثر ات درج کر سکیں گے جن سے نواز شریف او ران کے خاندان کو آگاہ کیا جائے گا۔دریں اثناء  جمعیت علمائے اسلام (ف) اور متحدہ قومی موومنت پاکستان کے وفود نے نواز شریف کی عیادت کے لئے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔جے یو آئی کے وفد نے نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کرائی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر مولانا سلیم اللہ قادری اورمولانا لطف الرحمن کی قیادت میں وفد نے سروسز ہسپتال میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کر کے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا  بھی کرائی گئی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کی قیادت میں بھی وفد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا علاج انکی فیملی کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے۔سیاست میں مخالفت کو دشمنی  تک نہیں لے جانا چاہیے۔ایم کیو ایم کے کارکنوں سے بھی نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا ؤں کی اپیل کی  ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کے دل میں کیا راز ہے یہ ان کو ہی پتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…