پانچ پارٹیوں میں وزیر رہنے والا ہمیں کرپشن کا طعنہ دے رہا ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی عمر ایوب پر برس پڑے،کھری کھری سنادیں

18  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی مرتضی جاوبدعباسی وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب پر برس پڑے اور کہاکہ پانچ پارٹیوں میں وزیر رہنے والا ہمیں کرپشن کا طعنہ دے رہا ہے جبکہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی پیداوار 3.7 اور طلب 6 ارب مکعب فٹ ہے،سابقہ حکومت گیس کمپنیوں کو دیوالیہ کرکے گئی ہے،انڈسڑی کو نیا کنکشن صرف ایل این جی کا ملے گا،

اس سال کے اختتام تک تیل و گیس کے چالیس بلاکس کی نیلامی کریں گے۔جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس عمران خٹک کی زیر صدارت ہوا۔عمر ایوب نے کہاکہ میں اس اسمبلی میں پہلی مرتبہ نہیں آیا،میرے والد صاحب میرے دادا حکومتوں کا حصہ رہے ہیں،کسی منصوبے کا افتتاح حکومت کا اختیار ہوتا ہے۔ برجیس طاہر نے کہاکہ یہ کیس ہائی کورٹ میں جاچکا ہے،منسٹر صاحب کو اس کی کاپی بھجوا دوں گا۔برجیس طاہر نے کہاکہ اس ایشو پہ ہم نے واک آؤٹ کیا تھا آج اس ایشو کو وزیر صاحب نے پھر چھیڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر سفارشات میں کوئی لفظ آئین و قانون سے ہٹ کر ہے تو مجھے بتادیں۔ انہوں نے کہاکہ میری ساری زندگی میں ایسا کبھی واقع نہیں ہوا کیا صرف کسی کو نیچا دکھانا مقصود ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی کو نیچا دکھانا مقصود نہیں ہے،پہلے میں ایم این اے ہوں اسکے بعد وفاقی وزیر ہوں۔انہوں نے کہاکہ آئین و قانون میں حکومت اور ایگزیکٹو کے اختیارات کا تعین کیا ہوا ہے۔ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ آپ تختیاں لگانے کا شوق ہے تو آپ لگا لیں ہمیں تو کوئی شوق نہیں۔ انہونے کہاکہ قبروں پہ بھی تختیاں لگتی ہیں اور منصوبوں پربھی تختیاں لگتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم تو ہمیشہ اپوزیشن میں رہے ہیں ہماری تو لگی ہوئی تختیاں اکھاڑدی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اتنا تنگ دلی کبھی نہیں ہوتی کہ ایک کھمبے پر حکومت کی عزت پر حرف آگیا۔قائمہ کمیٹی میں مرتضی جاوید عباسی اور وزیر توانائی عمر ایوب کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

مرتضیٰ جاوبد عباسی نے کہاکہ میرے حلقے میں پی ٹی آئی کے لوگوں کے کام ہورہے میرے جاب نمبر رکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے سکیموں کے لئے پیسے دئیے ہیں وزیر وہاں جاکر افتتاح کررہے ہیں یہ شرم کی بات ہے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ عزت زلت دینے والا اللہ ہے۔ وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاکہ میں وفاقی وزیر ہوں جہاں مرضی ہوگی میں وہاں جاؤں گا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ جہاں پندرہ فیصد کام رہتا ہیوہاں وزیر توانائی افتتاح کرنے چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میرے فیڈرز بند کرکے منسٹر صاحب نیاپنے حلقے میں بجلی دی ہے۔مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ کرش مشینوں کو سرکاری بجلی دی جارہی ہے،دس دس ہزار پولیس والوں کو منگوا کر افتتاح کروایا گیاہے۔ عمر ایوب نے کہاکہ تحریک انصاف وہاں پھیل رہی ہے تو اس کے اثرات تو آئیں گے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ ایسا ایکسپرٹ توپوری اسمبلی میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پانچ پارٹیوں میں وزیر رہنے والا ہمیں کرپشن کا طعنہ دے رہا ہے۔اجلاس کے دور ا ن حکومتی رکن کمیٹی نورعالم خان بھی اجلاس میں پھٹ پڑے۔نور عالم خان نے کہاکہ میرے حلقے میں میرے اپنے منصوبے رک رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری اپنی جاری سکیموں کو خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ نے ڈیلیٹ کیا ہے۔ عمر ایوب نے کہاکہ پشاور سرکل میں 30 سے 35 کلومیٹر میں اے بی سی کیبل لگارہے ہیں،

سالہاسال ایل ٹی لائنیں لگتی رہیں جن کو اب کم کررہے ہیں۔وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاکہ ایل ٹی لائنز کو کم کرکے ایچ ٹی لائنز بڑھارہے ہیں،بجلی کی تقسیم کا نظام بہتر کرنے کے لئے 85 سے 100 ارب روپے خرچ کریں گے۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ نور عالم خان کلاس لی ان کی،تو ٹھیک بول رہا ہے ہم سب کی نمائندگی کررہا ہے۔ عمر ایوب نے کہاکہ بلوچستان میں کیسکو میں کل 676 فیڈرز ہیں جس میں سے 456 زرعی فیڈرز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زرعی فیڈرز پر اب گھریلو کنکشن لگ رہے ہیں۔ وزیر توانائی نے کہاکہ بلوچستان میں ایکوا کمپنی کو کام کرنے کاکہا ہے،سعودی عرب بلوچستان میں 500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پلانٹ لگائیگا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں گیس کی پیداوار 3.7 اور طلب 6 ارب مکعب فٹ ہے،سابقہ حکومت گیس کمپنیوں کو دیوالیہ کرکے گئی ہے،انڈسڑی کو نیا کنکشن صرف ایل این جی کا ملے گا،اس سال کے اختتام تک تیل و گیس کے چالیس بلاکس کی نیلامی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…