مسلسل دو دن ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتا ل کا اعلان کردیاگیا

17  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان کی تمام تاجر تنظیموں نے حکومتی رویے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں 29اور30اکتوبرکو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 60فیصد کاروبار بند ہوگیا ہے، ایف بی آر کوپیش کئے گئے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے نکات پر ہی مذاکرات ہوں گے،حکومت اپنے فیصلے واپس لے تو تاجر اپنی ہڑتال کی کال پر نظر ثانی کر سکتے ہیں،ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،

تاجرصرف اپنے مسائل کے حل کیلئے باہر نکل رہے ہیں، اگر جائز مطالبات حل نہ کئے گئے تو اس سے دو قدم آگے بڑھ کر لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پاکستان ٹریڈرز الائنس کے صدر محمد علی میاں، آل پاکستان انجمن تاجران (خالد پرویز گروپ) کے صدرخالد پرویز، ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود،مجاہد مقصود بٹ، محبوب علی سرکی، رزاق ببر، حاجی حنیف، عاصم انعام مگوں، خواجہ اعجاز،زبیر احمد انصاری، محمد ارشد بھٹی، شیخ آصف اقبال، باؤ محمد بشیر،لیاقت سیٹھی اورسلیم رحمانی سمیت دیگر کے ہمراہ لاہورپریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ اشرف بھٹی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود تاجر ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیں لیکن اب ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جارہاہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 60فیصد کاروبار بند ہو گیا ہے اور اب ہمارے لئے اخراجات کرنا بھی محال ہو گیا ہے۔ملک بھر کے تاجروں نے حکومت اور ایف بی آر کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے لیکن بد قسمتی ہے کہ معاشی بدحالی اور کاروبار کی بدترین صورتحال کے باوجود حکومت اور ایف بی آر کی جانب سے ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں 29اور 30 اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے حامی ہیں اور اگر حکومت مذکرات کرنا چاہے تو ماضی میں ایف بی آر کوجو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہے

اسی پر مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لئے خیبر سے کراچی تک تمام تاجر متحد ہیں اورحکومت سے مذاکرات یا احتجاج سمیت تمام معاملات پر مشترکہ طور پر فیصلہ کرکے آگے بڑھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات احتجاج اورہڑتالوں کے متحمل نہیں ہوسکتے لیکن حکومت اور ایف بی آر نے ہمیں اس نہج پر لا کھڑا کیا ہے کہ ہمارے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں بچا۔علاوہ ازیں آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ لاہور کے جنرل سیکرٹر ملک کلیم نے وقار میاں،

میاں خلیل اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ تاجروں نے 9اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی تاجر بچاؤ مارچ کیا۔تمام تاجر تنظیموں نے مشاورت کے ساتھ 29اور 30اکتوبرکوشٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔جب تک شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں ہوگی حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ تاجروں کے کاروبار کو ٹرن اوور کی بنیاد پر فکس ٹیکس اسکیم دی جائے اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے استثنیٰ دیا جائے اس کے ساتھ تاجروں کو ود ہولڈنگ ایجنٹ نہ بنایا جائے۔اگر حکومت اپنے فیصلے واپس لے تو تاجر اپنی ہڑتال کی کال پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں اور نہ کسی کوئی اختلاف ہے ہم صرف تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے باہر نکل رہے ہیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران (نعیم میر گروپ) کے سیکرٹری جنرل نعیم میرنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے 9اکتوبر کو تاریخ ساز تاجر مارچ کیا اور28اور29اکتوبر کوملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی لیکن دوسرے تاجر گروپوں اورتنظیموں نے کہا کہ یہ ہڑتال متفقہ اور مشترکہ ہونی چاہیے لہٰذاتمام گروپوں کے ساتھ اتفاق رائے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال 29اور30اکتوبر کر دی گئی ہے۔انہوں ہمارا مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہم کسی تاجر کو یہ کہیں گے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شریک ہوں۔ہم نے 29اور30اکتوبر دو روز ہڑتال کرنی ہے اور 31اکتوبر سے ہمارا کاروبار کھلا ہوگا۔ ہمارے احتجاج کو مولانا فضل الرحمان کے مارچ اور دھرنے سے جوڑنا غلط اورناجائز ہے او رکچھ دوست اس کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔ ہم چھوٹے اور عام تاجر کے مفادا ت کے تحفظ کویقینی بنائیں گے اورہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔ ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…