نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام،درخواستوں کی وصولی کا ریکارڈ قائم،رجسٹریشن کی تاریخ میں مزیدتوسیع کا اعلان کردیاگیا

15  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)حکومت پاکستان کے انقلابی پروگرام، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں رجسٹریشن کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے اور ملک کے تمام علاقوں سے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔ عوام کی سہولت اور جوش وجذبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے اور اب یہ درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو کیا جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، اس سلسلے میں اپنے ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ترجمان نادرا کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع لاہور میں 150255 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ ضلع ملتان میں 47802 افراد، بہاولپور میں 44786 افراد، کراچی کے مختلف اضلاع میں 89062 افراد اور پشاور میں 34484 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کے بعد اب آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔ مزید براں کراچی کے عوام کیلئے ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ترجمان نادرا کی جانب سے عوام سے التماس کی گئی ہے کہ وہ اپنا گھر حاصل کرنے کے لئے جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔ سمندر پار پاکستانی اور سستا اور آسان قسطوں پر گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ویب سائٹhttp://nphp.nadra.gov.pkپر بھی کسی اضافی فیس کے بغیر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…