چہلم امام حسینؓ ،عراق نے پاکستانی زائرین کو ناقابل یقین رعایت دیدی

3  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن ) ایران کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کے بعد چہلم امام حسینؓ پر جانے والے لاکھوں زائرین پر ویزا فیس برقرار رکھنے کا فیصلہ ، جبکہ عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ عراق کی جانب سے ویزا فیس معاف کرنے پر لاکھوں زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ زائرین نے ایران سے فیس معافی کا مطالبہ کردیا۔

آن لائن نے اس سلسلے میں ایرانی سفارت خانے سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم میڈیا ٹیم کی جانب سے کوئی جوا ب موصول نہیں ہوا۔ عراقی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ زائرین کی سہولت کیلئے عراقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے زائرین رواں سال رسم چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے کیلئے کوئی فیس وصول نہیں کی جائیگی ، اس سلسلے میں جب ایران کے سفارت خانے سے رابطہ کیاگیا تو ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کی فیس میں تبدیلی کے حوالے ایک خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی سفارت خانے کی میڈیا پرسن ڈاکٹر خا منائی کریمی کا کہناتھا کہ ایران نے گزشتہ تین سالوں سے ویزا فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔واضع رہے کہ رسم چہلم امام حسینؓ سمیت دیگر تقریبات اور زیارت کیلئے پاکستان سے عراق اور ایران کروڑوں پاکستانی سالانہ جاتے ہیں ، جس پر ان ممالک کو کروڑوں روپیہ کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…