ہمیں پاکستان سے پیار ہے،ہر چیلنج میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب نے دوٹوک اعلان کردیا

23  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہاہے کہ پاک سعودی تعلقات صرف حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کے درمیان ہیں،ہمیں پاکستان سے پیار ہے،سعودی عرب ہر چیلنج میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔پیر کو سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے تقدس حرمین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات صرف حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کے درمیان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا دل ہرپاکستانی کیلئے دھڑکتا ہے،پاکستان سے ہمیں پیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،سعودی عرب ہر چیلنج میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں قیادتیں مسلسل مشاورت کا عمل بھی رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کا بنیادی پیغام امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حاجیوں اور عمرہ زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمہ تن مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے جو اقدامات کئے گئے انہیں سراہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے سے محبت اور اعتبار کے ساتھ رہتے ہیں۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقدس حرمین ہمارے ایمان کا حصہ ہے،اس میں کوئی شک نہیں ہر پاکستانی سعودی عرب سے محبت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دوست نہیں بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا دفاع اور مقدس مقامات کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا کہ سعودی تنصیبات پر حملے سے پاکستانیوں کے دل بہت رنجیدہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی آخری حد تک سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی یکطرفہ نہیں ہے،دونوں ممالک کا دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور محبت کا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات مزید آگے بڑھنے چاہئیں،مسلم امہ کو آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں مودی کی طرف دیکھ کر کہا کہ اسلامی انتہا پسندی کے خلاف اکٹھے جنگ لڑیں گے،امت مسلمہ کو اب ملکر آگے بڑھنا ہوگا،سعودی عرب نے ہر قدم پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارا فرض ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے بڑھ کچھ بھی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…