قائداعظم کے پاؤں دیکھ کر پیر نے کیا پیشگوئی کی تھی؟ سوانح حیات ’’جناح کری ایٹر آف پاکستان‘‘ کے رائٹر کااہم انکشاف

11  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج قائداعظم محمد علی جناح کا 71 واں یومِ وفات عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔سوانح حیات جناح کری ایٹر آف پاکستان کے رائٹر ہیکٹر بولیتھو کے مطابق جناح کے سیدھے پیر پر پیدائشی نشان دیکھ کر ایک پیر نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ لڑکا برصغیر کا بےتاج بادشاہ ہوگا۔

جناح بائی اور مٹھی بائی کے سب سے بڑے اور لاڈلے بیٹے محمد علی جناح کا پہلے پہل داخلہ ایک پرائمری اسکول میں کروایا گیا لیکن ننھے جناح کا زیادہ وقت کھیل میں صرف ہوتا۔یہ سلسلہ بھی دو ماہ سے زیادہ نہ چل سکا۔ مسٹر اینڈ مسز جناح کی رائٹر شیلا ریڈی لکھتی ہیں کہ جناح بائی نے حکمت عملی تبدیل کی اور اس بار گھر سے تقریباً ایک میل دور سندھ مدرسۃ الاسلام میں داخلہ کرایا تاکہ جناح مصروف بازار اور گنجان آباد محلے سے دور تعلیم حاصل کرسکیں۔والدہ نے شرط رکھی کہ لندن جانے سے قبل محمد علی جناح کو شادی کرنا ہوگی۔ فاطمہ جناح اپنی کتاب مائی برادر میں لکھتی ہیں کہ اپنے فیصلے خود کرنے والے جناح نے شاید یہ پہلا اور آخری فیصلہ کسی اور کی مرضی سے کیا۔ وہ اپنی ماں کا کہا نہیں ٹالتے تھے۔افسوس کاٹھیاواڑ کی ایمی بائی، جناح کی لندن روانگی کے دو ماہ بعد بیماری سے چل بسیں۔ کاروباری رموز سیکھنے کی غرض سے لندن جانے والے جناح نے قانون پڑھا اور لنکن اِن سے سب سے کم عمر بیرسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…