وزیراعظم نے پاکستان میں ہونیوالے ایک اور کس غیر قانونی کام کا نوٹس لے لیا ، سخت ترین حکم جاری کر دیا

4  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے چیک پوسٹوں پر گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس، ایکسائز، کسٹمز، رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی کراچی طورخم اور کراچی چمن روٹ پر ٹرکوں سے

کرایہ وصولی کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں، زبردستی کرایہ وصولی سے نہ صرف ذرائع آمدورفت کی کاسٹ میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ملک کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔ غیر قانونی طور پر کرایہ وصولی اور بھتہ خوری کمزور نگرانی یا چشم پوشی کی علامت ہے، غیر قانونی کرایہ وصولی یا بھتہ خوری ایکسائز اینڈ ڈیوٹی قوانین پر سوالیہ نشان ہے، بادی النظر میں بھتہ خوری کی پشت پناہی سے حاصل کی گئی رقوم حکام بالا تک جاتی ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر سختی سے نوٹس لیا ہے اور چیک پوسٹوں سے متعلق قواعد ضوابط میں تبدیلی کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں چیک پوسٹوں کی تعداد کم کی جائے، تمام ادارے ملٹی ایجنسی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کریں، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں چیک پوسٹس کے گراونڈ اسٹاف کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سپروائزری آفیسرز اور وزارتوں میں انتظامی سربراہان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…