مقبوضہ کشمیرمیں نریندر مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل پڑا،آؤ آزاد کشمیر اور دیکھولوگ کتنے آزاد ہیں؟عالمی برادری کو بڑی پیشکش کردی گئی

27  اگست‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی)وزیراعظم آزادجموں کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے معروف امریکی تھنک ٹینک ووڈروولسن سنٹر واشنگٹن کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر حکومت احمد رضا قادری بھی ان کے ہمراہ تھے وزیراعظم آزادکشمیر نے تھنک ٹینک کے اراکین کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر اسی لاکھ انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں نریندر مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چلتے ہوے وادی میں بڑے پیمانے پر

انسانوں کے قتل عام کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے پہلے مرحلے میں وادی کا مکمل طور پر محاصرہ کرلیا گیا ہے بیماروں کو ادویات کی فراہمی بند کر دی گئی ہے اور کسی بھی قسم کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے کوئی خبر نہیں آرہی کہ وہاں کیا ہورہا ہے ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کرکہ نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے بچوں بزرگوں عورتوں اور نوجوانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے کشمیر ہندوستان کا کبھی حصہ نہیں رہا تقسیم برصغیر کے اصولوں کے تحت یہاں رات شماری ہونی تھی جس کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہونا تھا لیکن ہندوستان کی بدنیتی کے باعث یہ عمل تاخیر کا شکار ہوا مہاراجہ کشمیر کے ساتھ الحاق کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تسلیم نہیں کیا تھا نہ ہی نام نہاد اسمبلی کے الحاق کو بھی سلامتی کونسل نے مسترد کیا ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے باہمی معاہدات کی بھی پاسداری نہیں کی اور اب وہ ایہ طے شدہ ایجنڈے کے تحت آبادی کا تناصب تبدیل کرنے کے لیے کشمیر کے اندر انسانوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے اوراس سے نظریں ہٹانے کے لیے وہ آزادکشمیر پر بھی حملہ کرسکتا ہے کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی اسی تناظر میں ختم کی گئی کہ وہاں ہندوستان سے لوگوں کو لاکر بسایا جاسکے اور

تناسب تبدیل کیا جاے جو کہ متنازعہ علاقوں سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے مختلف سوالات کے جوابات کے دوران کہا کہ آزادکشمیر پرامن ترین علاقہ لوگوں کو اظہار راے کی مکمل آزادی ہے ایک بھی سیاسی قیدی نہیں ہم عالمی مبصرین کو خوش آمدید کہیں گے لیکن ان سے گزارش ہے کہ موجودہ دور میں سب سے بڑی انسانی جیل کے اندر اس وقت محصور اسی لاکھ کی آبادی کو بچائیں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…