حکومت کو اگر کشمیر کاز کیلئے اپوزیشن کی حمایت چاہئے تو یہ کام لازمی کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی نے انتباہ کردیا

27  اگست‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ جب کشمیر کاز کیلئے ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے حکومت ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں نازک صورتحال کے دوران اپوزیشن کے خلاف احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں کا عمل تیز کیا گیا، اس وقت آصف زرداری کی صحت ٹھیک نہیں، آصف زرداری کو کمر درد اور بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے، جیل انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ عدالتی احکامات پر عمل کرے۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں چوہدری اسلم گل،زوہیب بٹ اور الطاف قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مایوس کن تقریر کی، حکومت نے ابھی تک اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او آئی سی کے لئے کوئی وفد نہیں بھجوایا۔ حکومت نے ایک سال میں 10 ہزار ارب کا قرضہ لیا، پیپلزپارٹی نے 5 سال کے دوران 6 ہزار ارب کا قرضہ لیا تھا۔حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے این آر او دیا،خیبر پختوانخواہ میں 17 انکوائریاں زیر التوا ہیں، خیبر پختوانخواہ حکومت کے ذمہ داران کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا،ملک میں فاشزم کی 14 نشانیاں پوری ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ کا بڑا المیہ کشمیر میں جنم لے چکا ہے، 23 دنوں میں حکومت 23 وزرائے خارجہ سے بھی بات نہیں کر سکی، وزیراعظم قوم کو بتائیں کشمیر کے معاملے پر دنیا سے کیوں رابطہ نہیں کیا گیا،حکومت کو کشمیر کے معاملے پر مشترکہ پارلیمانی وفود ترتیب دینے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت نے غیر آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے دو ارکان کا تقرر کیا،غیر آئینی اقدام سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوا، اپوزیشن کو چاہیے مشترکہ اجلاس میں صدر عارف علوی کی تقریر کا بائیکاٹ یا شدید احتجاج کرے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…