پی آئی اے کا جعلی تعلیمی اسناد کے ذریعے نوکریاں حاصل کرنے والے ملازمین کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد نوکریوں سے فارغ

27  اگست‬‮  2019

اسلام آباد/لاہور(این این آئی)قومی ائیرلائن انتظامیہ نے ادارے میں جعلی تعلیمی اسناد کے ذریعے نوکریاں حاصل کرنے والے ملازمین کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کو ملازمتوں سے فارغ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی تعلیمی اسناد پر نوکری حاصل کرنے والے اور ایئر لائن قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جعلی تعلیمی اسناد اور غیر قانونی چھٹیاں کرنے والے فضائی میزبانوں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں شعبہ فلائٹ سروسز سے تین

ایئر ہوسٹسز اور د سٹیورڈز کو فراغت کے پروانے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ایئرہوسٹس صدف نواز، ارم قادر اور شہاب تنویر کو ایئرلائن قوانین کے برخلاف لمبی رخصت کی وجہ سے ملازمتوں سے برطرف کیا گیا۔اس کے علاوہ ایئرہوسٹس تھریسا کارڈوزا کو بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروانے پر نوکری سے برطرف کیا گیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے سروس ڈسپلن ریگولیشن 1985 کے تحت ایئرہوسٹس اور فلائٹ سٹیورڈ ز کو برطرف کیا۔ برطرف ملازمین کو ایئرلائن قوانین کے تحت پہلے شوکاز لیٹرز بھی جاری کئے گئے جن کا جواب داخل نہ کروایا گیا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…