مقبوضہ اور  آزاد  کشمیر کا موازنہ،ہم نے  آرٹیکل 370 ختم کرنے جیسی کوئی چیز نہیں کی، پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

26  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے  آرٹیکل 370 ختم کرنے جیسی کوئی چیز نہیں کی، مقبوضہ اور  آزاد  کشمیر کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کشمیریوں پر زبردستی کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور ناکام ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے  آرٹیکل 370 ختم کرنے جیسی کوئی چیز نہیں کی، اس ضمن میں بھارت کے مؤقف کو مسترد کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ اور  آزاد کشمیر کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کشمیر کے رہنے والے جو چاہتے ہیں

وہ کر لیا جائے۔ کشمیریوں پر زبردستی کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور ناکام ہوگی۔یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے  آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل  آف منسٹرز کو دے دیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…